உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday Rakesh Roshan:بالی ووڈ ڈائریکٹر راکیش روشن ہوئے 73 سال کے،Krrish 4سے دھوم مچانے کو ہیں تیار

    ریتیک روشن کے والد راکیش روشن کے والد آج منارہے ہیں اپنی سالگرہ۔

    ریتیک روشن کے والد راکیش روشن کے والد آج منارہے ہیں اپنی سالگرہ۔

    Happy Birthday Rakesh Roshan: راکیش روشن بالی ووڈ ایکٹر ریتیک روشن کے والد ہیں۔ ریتیک کو انہوں نے ہی بالی ووڈ میں اتارا تھا۔ فلم ’کہو ناں پیار ہے‘ سے ریتیک روشن نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Bangalore [Bangalore] | Kolkata [Calcutta]
    • Share this:
      Happy Birthday Rakesh Roshan: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایکٹر راکیش روشن کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ اپنا 73واں جنم دن منارہے ہیں۔ راکیش روشن ’کہو ناں پیار ہے، کوئی مل گیا، کرش، کرش 3 جیسی سوپر ہٹ فلموں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ آج راکیش روشن کے 73ویں یوم پیدائش پر ہم آپ کو ان کے بارے میں بے حد دلچسپ قصہ بتائیں گے۔

      راکیش روشن 6 ستمبر 1949 کو بمبئی میں پیدا ہوئے، آج ان کا شمار ایک کامیاب پروڈیوسر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی بہترین فلمیں دیں۔ بالی ووڈ میں بطور اداکار قدم رکھنے والے راکیش روشن آج فلموں کی ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی بطور اداکار پہلی فلم سال 1970 میں فلم 'گھر گھر کی کہانی' تھی اور بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم سال 1987 میں آئی 'خودغرض' تھی۔ اس فلم میں اداکار شتروگھن سنہا اور جتیندر مرکزی کردار میں تھے۔

      بطور ایکٹر راکیش روشن کی انٹری
      راکیش روشن بطور ایکٹڑ بالی ووڈ میں کوئی خاص کمال نہیں کر سکے اس لیے انہوں نے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ 1980 میں انہوں نے ایک پروڈکشن کمپنی کھولی۔ انہوں نے فلم 'آپ کے دیوانے' پروڈیوس کی جو بڑی فلاپ ثابت ہوئی، لیکن ان کی ایک اور پروڈیوس کردہ فلم 'کام چور' نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      PHOTOS: دشا پاٹنی کو بلیک ڈریس سے ہے خاص لگاو، اداکارہ کے گلیمرس اوتار سے ہنگامہ

      یہ بھی پڑھیں:
      بیٹی کواداکارہ بنانے کیلئےShivangi Joshiکی ماں نے جھیلی مشکلیں،لوگ کہتے تھے ایسی باتیں

      کرش-4 سے مچائیں گے دھوم
      راکیش روشن بالی ووڈ ایکٹر ریتیک روشن کے والد ہیں۔ ریتیک کو انہوں نے ہی بالی ووڈ میں اتارا تھا۔ فلم ’کہو ناں پیار ہے‘ سے ریتیک روشن نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد دونوں باپ بیٹے کی جوڑی نے فلم کوئی مل گیا، کرش، کرش 3، اور قابل جیسی فلمیں دیں۔ ان سبھی فلموں کے بعد اب یہ جوڑی کرش سیریز کی اگلی فلم کرش-4 کے ذریعے دھوم مچانے کو تیار ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: