உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday Sanya Malhotra:جب ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ کے آڈیشن میں سانیہ ملہوترا کو دھرمیش نے کیا تھا رجیکٹ

    اداکارہ سانیہ ملہوترا اپنا 24ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    اداکارہ سانیہ ملہوترا اپنا 24ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    Happy Birthday Sanya Malhotra:سانیا ملہوترا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز (Sanya Malhotra bollywood debut) سال 2016 میں کیا۔ انہیں اپنے کریئر میں پہلی بار بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سپر ہٹ فلم دنگل میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ ان کی پہلی فلم تھی۔

    • Share this:
      ممبئی:Happy Birthday Sanya Malhotra:بالی ووڈ اداکارہ سانیا ملہوترا(Sanya Malhotra) اپنی 24ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ کا بالی ووڈ کیرئیر ابھی مختصر ہے لیکن انہوں نے اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں اور اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ ثانیہ اداکاری کی دنیا میں جتنی زیادہ متحرک ہیں، اتنی ہی سوشل میڈیا پر ایکٹو پائی جاتی ہیں (Sanya Malhotra Instagram)، لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ جب سانیا بالی ووڈ میں آنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں، اس وقت انہوں نے 'ڈانس انڈیا ڈانس' میں آڈیشن دیا تھا۔ کوریوگرافر دھرمیش Dharmesh Yelande) نے اسے مسترد کر دیا۔ آئیے، آج ایسی ہی کچھ دلچسپ اور مضحکہ خیز چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

      سانیہ ملہوترا کی ڈیبیو فلم اور کرئیر
      سانیا ملہوترا نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز (Sanya Malhotra bollywood debut) سال 2016 میں کیا۔ انہیں اپنے کریئر میں پہلی بار بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سپر ہٹ فلم دنگل میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ ان کی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم ایک بایوگرافیکل اسپورٹس ڈرامہ تھی، جس کی ہدایت کاری نتیش تیواری نے کی تھی، جس میں انہوں نے پہلوان ببیتا کماری کا کردار ادا کیا تھا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sanya Malhotra💥 (@sanyamalhotra_)





      فلم دنگل کے بعد سانیہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بدھائی ہو‘ میں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ نظر آئیں۔ یہ فلم زبردست ہٹ رہی۔ اس کے بعد وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ فلم ’فوٹوگراف‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم سے لے کر اب تک وہ بالی ووڈ میں کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلمیں جیسے ’پٹاخہ‘، ’بدھائی دو‘، ’شکنتلا دیوی‘، ’میناکشی سندریشور‘ جیسی ہٹ فلمیں دے کر خوب تعریفیں لوٹیں۔

      سانیہ کی آنے والی فلمیں
      بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد بھی سانیا اب بھی بالی ووڈ میں اپنا کریئر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ بھلے ہی انہیں بالی ووڈ میں بہت کم وقت ملا ہے لیکن وہ اپنی کامیابی کی کہانی مسلسل لکھ رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں سانیا ’ہٹ: دی فرسٹ کیس‘ میں اداکار وکرانت میسی اور بوبی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم ZEE5 پر 25 فروری کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ اداکارہ ملیالم کے ہندی ریمیک ’دی گریٹ انڈین کچن‘ میں نظر آئیں گی۔ سانیا فلم ’سام بہادر‘ میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ سانیا کو آخری بار اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ’لڈو‘ میں دیکھا گیا تھا۔

      سانیہ ملہوترا کو دھرمیش نے کیا تھا رجیکٹ
      سانیا ملہوترا کلرز ٹی وی کے ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘( Dance Deewane 3 ) کے سیزن 3 میں اس وقت پہنچی تھیں جب وہ فلم ’پگلیٹ‘(Pagglait) کا پروموشن کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کوریوگرافر دھرمیش (دھرمیش یلاندے) سے متعلق ایک کہانی شیئر کی۔ انھوں نے شو میں بتایا کہ 6 سال قبل انھوں نے شو ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ میں آڈیشن دیا تھا، لیکن انھیں ریجیکٹ کر دیا گیا تھا۔ آج میرے لیے زندگی کا ایک دائرہ مکمل ہو گیا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ رات ایک بجے کے بعد میں وہاں سے فری ہوئی تھی۔ میں آپ (دھرمیش) کی وجہ سے آڈیشن پاس نہیں کر سکی، لیکن اب میں یہاں اپنی فلم کے پروموشن کے لیے آئی ہوں۔‘ سانیہ کی بات سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا اور ایکٹریس کے جذبے اور اسٹرگل کی تعریف کرنے لگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: