உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک مرتبہ نہیں شبانہ اعظمی کو5مرتبہ ملا نیشنل ایوارڈ، یہ ہیں ان کی سب سے شاندار فلمیں

    شبانہ اعظمی (فائل فوٹو)

    شبانہ اعظمی (فائل فوٹو)

    Shabana Azmi Birthday: شبانہ اعظمی نے اپنی ایکٹنگ کا لوہا اپنی ہر پرفارمنس سے منوایا ہے اور انہیں اپنے کرئیر میں ایک دو نہیں بلکہ 5 مرتبہ بیسٹ ایکٹریس کا نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Shabana Azmi Birthday: شبانہ اعظم فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں۔ 1974 میں فلم ’انکور‘ سے اپنی شروعات کرنے کے بعد سے شبانہ اعظمی دہائیوں سے شائقین کو تفریح مہیا کرارہی ہیں۔ انہوں نے اب تک 100 سے بھی زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ لیکن اکثر انہوں نے ایسے کرداروں کو منتخب کیا جو وقت سے بہت آگے تھے اور وہ آج بھی زندہ محسوس ہوتے ہیں۔ اداکاری کی اُن کی بولڈ پسند نے کچھ یادگار فلمیں دی ہیں۔

      شبانہ اعظمی نے اپنی ایکٹنگ کا لوہا اپنی ہر پرفارمنس سے منوایا ہے اور انہیں اپنے کرئیر میں ایک دو نہیں بلکہ 5 مرتبہ بیسٹ ایکٹریس کا نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔ ان کے 72ویں جنم دن کے موقع پر آئیے ان کی ان پانچ نیشنل ایوارڈ وننگ پرفارمنس والی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

      انکور (1975)
      شبانہ اعظمی نے اپنی پہلی ریلیز کے ساتھ ہی اپنا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا تھا۔ فلم میں اداکارہ نے لکشمی کا کردار ادا کیا، جو اپنے شوہر کے ساتھ اپنے مالک مکان کے بیٹے کے گھر کام کرتی ہے۔ ایک غیر مشکوک رومانوی معاملہ شروع ہوتا ہے جس سے کرداروں کی کہانی بدل جاتی ہے۔

      اَرتھ (1983)
      مہیش بھٹ کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی ارتھ، ایک فلم ڈائریکٹر کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک اداکارہ کے ساتھ شادی سے الگ افیئر میں شامل ہوجاتا ہے۔ شبانہ نے ڈائریکٹر کی بیوی پوجا کا رول ادا کیا، اور ارتھ میں ان کے ناقابل یقین مظاہرے کے لئے انہیں دوسرے نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

      کھنڈر (1984)
      نصیرالدین شاہ، پنکج کپور اور شبانہ اعظمی کی اداکاری سے سجی یہ فلم ایک آنے والے فوٹوگرافر اور ایک گاوں کی لڑکی کے درمیان چل رہی محبت کی کہانی کے بارے میں ہے۔ فلم دیکھیں، اور آپ کو پتہ چلے گا کہ شبانہ اعظمی نے اس فلم میں سب سے بہترین اداکارہ کا قومی فلم ایوارڈ کیوں جیتا۔

      پار (1985)
      دیہی بہار پر مبنی، یہ فلم گمبھیر حقیقتوں کو اُجاگر کرتی ہے اور غریبی اور استحصال پر روشنی ڈالتی ہے۔ شبانہ اعظمی نے نصیرالدین شاہ کی جانب سے نبھائی گئی مزدور رام کی بیوی نورنگیا کا رول ادا کیا ہے۔ فلم ایک جوڑے کے اردگرد گھومتی ہے، جب نورنگیا کی جانب سے ایک اسکول ٹیچر کے قتل کرنے والے شخص کو مارنے کے بعد وہ اپنے گاوں سے بھاگ جاتے ہیں۔ وہ انصاف سے بھگوڑے بن جاتے ہیں اور زندگی کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ اس فلم نے شبانہ اعظمی کے لئے نیشنل ایوارڈ جیتنے کی ہیٹرک بنائی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      رائٹر اور ڈائریکٹر فیصل سیف کا انتقال، محض47 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

      یہ بھی پڑھیں:
      آخر کون ہے پنکی ایرانی؟ جس نے سوکیش چندرشیکھر سے کروائی جیکلن اور نورا کی ملاقات

      گاڈ مدر (1999)
      اس فلم میں شبانہ اعظمی نے ہندوستانی گینگسٹر سنتوک بین جڈیجا سے متاثر ایک کیریکٹر رمبھی کو ظاہر کیا ہے۔ اداکارہ کا اس طرح کے رول ادا کرنے سے انہیں 5واں نیشنل ایوارڈ دلایا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: