உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آدھی رات کو سدھارتھ شکلا نے Shehnaaz Gill کو سوئمنگ پول میں پھینک دیا تھا، سامنے آیا ویڈیو

    سدھارتھ اور شہناز کو ان کے مداح پیار سے 'سڈناز' کہتے ہیں

    سدھارتھ اور شہناز کو ان کے مداح پیار سے 'سڈناز' کہتے ہیں

    پچھلے سال شہناز کی سالگرہ آدھی رات کو سدھارتھ نے منائی تھی۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پارٹی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں سدھارتھ کیک کاٹنے کے بعد شہناز کو پول میں پھینکتے ہوئے نظر آئے تھے۔ شہناز کی گزشتہ سال کی یہ ویڈیو آج بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں خوشی اور غم کے آنسو لا رہی ہے۔

    • Share this:
      بگ باس (Bigg Boss 13) فیم شہناز گل  (Shehnaaz Gill)   آج (27 جنوری) کو اپنی سالگرہ منا رہی ہیں اپنے خاص قریبی دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز اپنی پہلی سالگرہ (Shehnaaz Gill Birthday) منا رہی ہیں۔  ان کے مداح اس مبارک موقع پر شہناز کو  دعاؤں اور مبارکباد سے نواز  رہے ہیں۔ سدھارتھ کی موت کے بعد شہناز پوری طرح صدمے میں جاچکی تھیں لیکن اب وہ دھیرے دھیرے خود کو سنبھالتی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ 'SidNaaz' کے مداح آج بھی اس جوڑی کو ایک ساتھ یاد کرتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ ان کی  پرانی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، جب شہناز نے اپنی سالگرہ سدھارتھ کے ساتھ منائی تھی۔ یہ ویڈیوز شہناز کی گزشتہ سال کی سالگرہ کی ہیں، جب شہناز نے اپنا جنم دن اپنی اور سدھارتھ کی فیملی کے ساتھ منائی تھی۔

      شہناز گل 27 کی تھیں جب انہوں نے اپنا جنم دن  سدھارتھ کے ساتھ منایا تھا۔ شہناز کے برتھ ڈے کے موقع پر بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) اور ان کی ماں ریتا شکلا (Rita Shukla) بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ شہناز کے اور سدھارتھ شکلا کے دوستوں نے مل کر آدھی رات کو بیحد خاص انداز میں شہناز کا یوم پیدائش منایا تھا۔ اپنے یوم پیدائش سلیبریشن کی کچھ ویڈیو شہناز گل نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں جس میں وہ سدھارتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہ پرانی ویڈیو آپ بھی دیکھیں...



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)






      وہیں دوسری ویڈیو میں شہناز سبھی کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)





      اس ویڈیو میں سدھارتھ شکلا ، شہناز کو پہلے تو برتھ ڈے بمپس دیتے نظر آئے اور پھر انہیں سوئمنگ پول میں پھینک دیتے ہیں۔ پول میں جاتے ہی شہناز گل ہنسنے لگ جاتی ہیں اور پھر اس واقعے کو انجوائے کرتی نظر آئیں۔ اس کے بعد وہ پول میں سوئمنگ کرنے لگتی ہیں۔ شہناز کے یوم پیدائش سلیبریشن کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر خوب وائر ہو رہا ہے۔ دراصل شہناز نے ایک ہوٹل میں اپنا یوم پیدائش منایا تھا جہاں سدھارتھ کے علاوہ ان کے کچھ خاص دوست بھی موجود تھے۔

      سدھارتھ اور شہناز کو ان کے مداح پیار سے 'سڈناز' کہتے ہیں لیکن گزشتہ سال دو ستمبر کو اچانک سدھارتھ اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت نے پوری اینٹرٹینمنٹ کی دنیا اور ان کے مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سدھارتھ کے آخری دنوں میں بھی شہناز ان کے ساتھ تھیں۔

      پچھلے سال شہناز کی سالگرہ آدھی رات کو سدھارتھ نے منائی تھی۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پارٹی کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں سدھارتھ کیک کاٹنے کے بعد شہناز کو پول میں پھینکتے ہوئے نظر آئے تھے۔ شہناز کی گزشتہ سال کی یہ ویڈیو آج بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں خوشی اور غم کے آنسو لا رہی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: