اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Simi Garewal B'day Spl: سیمی گریوال نے شرمیلا ٹیگور سے پہلے منصور علی خان پٹودی کو کیا تھا ڈیٹ

    سیمی گریوال (Simi Garewal) بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ امیر فیملی میں پرورش پانے والی سیمی کا فلموں سے گہرا لگاو رہا ہے۔ آئیے آج 17 اکتوبر کو ان کے یوم پیدائش (Simi Garewal birthday) پر ان کی زندگی سے متعلق کچھ خاص باتوں کو جانتے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: سیمی گریوال (Simi Garewal) بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، جنہوں نے ستیہ جیت رے، راج کپور، ششی کپور جیسی ہستیوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ وہ اپنے چیٹ شوز کے لئے بھی مشہور ہیں۔ بالی ووڈ کی ایک انوکھی شخصیت، جن کی زندگی کسی فلمی افسانے سے کم نہیں ہے۔ وہ آج اپنا 74 واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ آئیے، اس موقع پر ان سے جڑے کچھ دلچسپ قصوں پر ایک نظر ڈالیں۔

      برطانیہ میں پرورش پانے والی سیمی گریوال کے دل میں ہمیشہ سے فلموں کے لئے ایک خاص جگہ تھی۔ اداکارہ بھوک ہڑتال پر چلی گئی تھیں، تاکہ ان کے والدین انہیں بالی ووڈ سے جڑنے کی اجازت دے دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سمی ایک امیر فیملی سے ہیں۔ ان کی پرورش انگلینڈ میں ہوئی تھی اور وہیں کے اسکول سے تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ ان کے والد کئی زبانیں جانتے تھے۔ سمی کے والدین اپنے دوستوں کے ساتھ پولو میچوں کا لطف اٹھاتے تھے۔ اداکارہ اپنی اکلوتی بہن امرتا کے کافی قریب ہیں۔

      سمی گریوال پارٹیوں میں ہمیشہ سفید ڈریس پہن کر جاتی ہیں۔
      سمی گریوال پارٹیوں میں ہمیشہ سفید ڈریس پہن کر جاتی ہیں۔

      سیمی گریوال کو ہمیشہ سفید ڈریس میں دیکھا گیا ہے، چاہے وہ ایک سمپل سفید شیفان ساڑی ہو یا موتی کے ہار کے ساتھ ایک سفید پینٹ سوٹ۔ انہوں نے ایک بار بامبے ٹائمس سے بات چیت کے دوران کہا تھا، ’مجھے سفید رنگ سے پیار ہے، جب میں ایک چھوٹی لڑکی تھی، تب سے میری پارٹیوں کے کپڑے سفید رہے ہیں۔ جب میں سفید کپڑے پہنتی ہوں تو مجھے خوشی ملتی ہے۔ اگر میں کسی دوسرے رنگ کی ڈریس کی طرف متوجہ ہوتی ہوں، تو میں انہیں خرید لیتی ہیں، لیکن وہ میری الماری میں ہی بنے رہتے ہیں۔

      سیمی گریوال نے اپنی ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاو دیکھے ہیں، جس میں ان کا پہلا سیریس ریلیشن شپ بھی شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب وہ 17 سال کی تھیں، تب جام نگر کے اس وقت کے مہاراجہ کے ساتھ ان کے رشتے تھے۔ بعد میں انہوں نے منصور علی خان پٹودی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ تب شرمیلا ٹیگور، منصور علی خان پٹودی کی زندگی میں نہیں آئی تھیں۔ اداکارہ کی شادی پرانی دہلی کے چنمل فیملی کے روی موہن سے ہوئی تھی۔ حالانکہ یہ شادی تھوڑے وقت تک ہی قائم رہی۔ اب وہ خوشی خوشی زندگی گزار رہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: