உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Soha Ali Khan Birthday: کتابوں کی شوقین ہیں سوہا علی خان، ہندی کےساتھ بنگالی اور انگلش فلموں میں کیا ہے کام

    Soha Ali Khan Birthday: کتابوں کی شوقین ہیں سوہا علی خان، ہندی کےساتھ بنگالی اور انگلش فلموں میں کیا ہے کام

    Soha Ali Khan Birthday: کتابوں کی شوقین ہیں سوہا علی خان، ہندی کےساتھ بنگالی اور انگلش فلموں میں کیا ہے کام

    بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا آج 43 واں یوم پیدائش (Soha Ali Khan Birthday) ہے۔ سوہا علی خان نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی اور انگلش فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ کتابوں کی شوقین ہیں۔

    • Share this:

      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور پٹودی فیملی کی بیٹی سوہا علی خان (Soha Ali Khan Birthday) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ 43 سال کی ہوگئیں۔ سوہا علی خان کی پیدائش 4 اکتوبر 1978 کو دہلی میں ہوئی تھی۔ وہ عظیم اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور آنجہانی کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی بیٹی ہیں۔ وہ سیف علی خان کی چھوٹی بہن ہیں۔ سوہا علی خان سے بڑی صبا علی خان پٹودی ہیں۔ سوہا علی خان نے دہلی کے ’دی برٹش اسکول‘ سے پڑھائی کی اور اس کے بعد آکسفورڈ کے بلی اول کالج سے جدید تاریخ کی پڑھائی کی۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے انٹرنیشنل ریلیشن میں پوسٹ گجریویشن کی پڑھائی کی ہے۔


      سوہا علی خان (Soha Ali Khan) بالی ووڈ سب سے خوبصورت اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے ہندی، بنگالی اور سنیما میں کام کیا ہے۔ بالی ووڈ میں انہوں نے سال 2004 میں آئی فلم ’دل مانگے مور‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ سال 2006 میں آئی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ انہوں نے دمدار پرفارمنس دیا۔ اس کے لئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کے زمرے میں نامزد بھی کیا گیا۔ عامر خان اسٹارر ’رنگ دے بسنتی‘ اس سال کی سب سے زیادہ کمائی والی اور سپرہٹ فلم تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ’آہستہ-آہستہ‘ اور ’کھویا کھویا‘ چاند جیسی فلموں میں کام کیا۔



      سوہا علی خان نے چھوٹے پردے پر ریئلٹی گیم شو ’گودریج کھیلو جیتو جیو‘ کو ہوسٹ کیا۔ وہ ’مسٹر جو بھی کاروالہو‘ انگلش فلم میں بھی دکھائی دیں۔ انہوں نے سال 2017 میں ایک شارٹ فلم ’ساونڈ پروف‘ میں کام کیا۔ اس فلم کی کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی گئی اور اس نے نیو یارک انڈین فلم فیسٹیول میں اعزاز جیتے۔ شارٹ فلم کو ہیوسٹن کے ہندوستانی فلم فیسٹیول اور اوٹاوا انڈین فلم فیسٹیول میں بیسٹ شارٹ فلم ایوارڈ ملا۔


      سوہا علی خان (Soha Ali Khan Book) نے سال 2017 میں ’دی پیرلس آف بیئنگ ماڈریٹلی فیمس‘ نام کی اپنی پہلی کتاب لکھی۔ اس میں ایک راجکماری کے طور پر ان کی زندگی کی کچھ چھوٹی چھوٹی کہانی کا کلیکشن ہے۔ سوہا علی خان کو پڑھنے کا کافی شوق ہے۔ وہ اپنے خالی وقت میں خوب پڑھتی ہیں۔



      سوہا علی خان نے اداکار کنال کھیمو (Kunal Khemu) سے سال 2014 میں پیرس میں منگنی کی تھی اور 25 جنوری 2015 میں ممبئی میں شادی کی تھی۔ سوہا علی خان نے 29 ستمبر 2017 کو بیٹی انایا نومی کھیمو (Inaaya Naumi Khemu) کو جنم دیا۔ ان کی بیٹی اب 4 سال کی ہونے والی ہیں۔ وہ اکثر بیٹی کے ساتھ والی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: