உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کے ساحل پر عریاں ہوکر دوڑی تھی کبیر بیدی کی پہلی اہلیہ ، شادی سے پہلے ہی ہو گئی تھی حاملہ

    ممبئی کے ساحل پر عریاں ہوکر دوڑی تھی کبیر بیدی کی پہلی اہلیہ ، شادی سے پہلے ہی ہو گئی تھی حاملہ

    ممبئی کے ساحل پر عریاں ہوکر دوڑی تھی کبیر بیدی کی پہلی اہلیہ ، شادی سے پہلے ہی ہو گئی تھی حاملہ

    بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی 73 سال کے ہوگئے ہیں ۔ کبیر بیدی اپنی دمدار آواز اور اداکاری کیلئے معروف ہیں ۔ فلم تاج محل سے کیریئر کی شروعات کرنے والے کبیر بیدی نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں کیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی 73 سال کے ہوگئے ہیں ۔ کبیر بیدی اپنی دمدار آواز اور اداکاری کیلئے معروف ہیں ۔ فلم تاج محل سے کیریئر کی شروعات کرنے والے کبیر بیدی نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ فلمیں کیں ۔ حالانکہ لوگ آج کبیر بیدی کو ان کے بالی ووڈ کیریئر سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی کی وجہ سے جانتے ہیں۔ کبیر بیدی کی ذاتی زندگی کا ایک ایسا ہی واقعہ آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ۔
      چار شادیاں کرنے والے کبیر بیدی کی پہلی شادی کافی جلدبازی میں ہوئی تھی ۔ ایک اخبار میں شائع مضمون کے مطابق ان کی منگنی انبا سانیال نام کی لڑکی سے ہوچکی تھی ، لیکن اس دوران وہ 19 سال کی ماڈل پروتما کے ساتھ لیو ان میں رہ رہے تھے۔ کبیر کے ساتھ لیو ان میں رہتے ہوئے ماڈل حاملہ ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد کبیر بیدی نے انبا سانیال سے منگنی توڑ کر اس سے شادی کرلی ۔ شادی کے بعد پروتما نے پوجا بیدی کو جنم دیا ۔
      اخبار میں شائع مضمون میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ پوجا بیدی کی پیدائش کے 8 ماہ بعد کبیر کی پہلی اہلیہ پروتما کا معاشقہ پڑوس میں رہنے والے جرمن لڑکے سے ہوگیا ۔ پروتما کا دوسرا بچہ کبیر بیدی کا تھا یا اس جرمن شہری کا ، یہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں ۔
      شادی کے چار سے پانچ سال بعد پروتما اور کبیر کا طلاق ہوگیا ۔ پروتما ایک ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر تھیں ، لیکن اچانک انہوں نے یہ سب کچھ چھوڑ کر سنیاسن بننے کا فیصلہ کرلیا ۔ وہ کیلاش مانسروور کی یاترا پر گئیں ، لیکن اس دوران ان کی لینڈ سلائیڈ میں موت ہوگئی ۔
      سال 1974 میں پروتما کی نیوڈ تصویر سنیبلٹس میگزین میں شائع ہوئی تھی ۔ اس میگزین کو اپنی موجودگی درج کرانے کیلئے ایسی بولڈ لڑکی کی ضرورت تھی ، جو عریاں دوڑتے ہوئے پوز دے سکے ۔ جب سنیبلٹس کی ایڈیٹر نے پروتما سے اس سلسلہ میں بات کی تو وہ اس کیلئے تیار ہوگئیں ۔ پروتما ممبئی کے ساحل پر عریاں دوڑی تھیں۔
      First published: