உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday Arbaaz Khan: سپورٹنگ رول میں ہٹ ہوئے ارباز خان کو جب ’دبنگ‘ کا ملا سہارا، چمک گئی قمست

    پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خاص پہچان بنانے میں کامیاب رہے ارباز خان (Arbaaz Khan) کا آج یوم پیدائش ہے۔ آج ارباز خان اپنا 54 واں یوم پیدائش (Arbaaz Khan Birthday) منا رہے ہیں۔ آئیے، اس موقع پر ان کی فلمی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مشہور فلمی فیملی سے تعلق رکھنے والے ارباز خان (Arbaaz Khan) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ 4 اگست کو اپنا 54 واں یوم پیدائش (Arbaaz Khan Birthday) منا رہے ہیں۔ انہوں نے فلموں میں اپنے چھوٹے بھائی سلمان خان (Salman Khan) کی طرح کامیاب ہونے کی کوشش کی، لیکن وہ اتنے کامیاب نہیں ہو پائے۔ حالانکہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خاص پہچان بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئیے اس موقع پر ان کی زندگی سے متعلق کچھ خاص باتیں جانیں۔

      ارباز خان نے فلم ’درار‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ لیڈ رول سے زیادہ سپورٹنگ رول میں پسند کئے گئے ہیں۔ آج بھی مداح کو فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ میں ان کا رول یاد ہے۔ اس فلم میں ارباز خان نے کاجول کے بڑے بھائی کا رول نبھایا تھا۔ وہیں سلمان خان، کاجول کے لور کے رول میں نظر آئے تھے۔ انہیں اس رول کے لئے فلم فیئر کا بیسٹ سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔

      (تصویر کریڈٹ Instagram/arbaazkhanofficial)
      (تصویر کریڈٹ Instagram/arbaazkhanofficial)

      ارباز خان نے کئی فلموں میں سلمان خان کے بھائی کا رول نبھایا ہے۔ بھائیوں کی یہ جگل بندی پردے پر کئی بار کمال دکھا چکی ہے۔ فلم ’دبنگ‘ میں ارباز خان نے نہ صرف اداکاری کی تھی، بلکہ اس کے ڈائریکٹر بھی تھے۔ یہ فلم ان کے کیریئر کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ ارباز خان کا کیریئر پٹری پر آگیا۔ انہوں نے خود کا پروڈکشن ہاوس کھولا اور فلم ’دبنگ-2‘ بنائی، جو ناظرین کے درمیان بہت پسند کی گئی۔

      ارباز خان اور ملائیکہ نے پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 12 دسمبر 1998 کو شادی کرلی تھی۔ شادی کے 19 سالوں بعد یہ جوڑا 2017 میں الگ ہوگیا تھا۔
      ارباز خان اور ملائیکہ نے پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 12 دسمبر 1998 کو شادی کرلی تھی۔ شادی کے 19 سالوں بعد یہ جوڑا 2017 میں الگ ہوگیا تھا۔

      ارباز خان ٹی وی کے کئی شوز میں بھی نظر آچکے ہیں۔ وہ ان دنوں اپنے شو ’پنچ‘ کی وجہ سے سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ وہ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے رشتے اور پھر طلاق کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ارباز خان کی ملائیکہ اروڑہ سے ملاقات ایک اشتہار کی شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی۔ ارباز خان اور ملائیکہ نے پانچ سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 12 دسمبر 1998 کو شادی کرلی تھی۔ شادی کے 19 سالوں بعد یہ جوڑا 2017 میں الگ ہوگیا تھا۔ اس رشتے سے ارباز خان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: