یوم اساتذہ 2018: کیا صرف فلموں میں ہی رہ گئے ہیں ایسے استاد؟
ہم کچھ ایسے اساتذہ کا ذکر کرنے والے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے کہ کیا اصل میں ایسے سیکسی اور ہینڈسم استاد ہوتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 05, 2018 02:36 PM IST

ہم کچھ ایسے اساتذہ کا ذکر کرنے والے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے کہ کیا اصل میں ایسے سیکسی اور ہینڈسم استاد ہوتے ہیں۔
اسکول کے دنوں میں استاد کی اہمیت اس طرح پتہ نہیں چلتی، جس طرح بڑے ہونے کے بعد۔ ایسے میں یوم اساتذہ آتا ہے، تب یادوں کی ایک لائن سی لگ جاتی ہے۔ اس لائن میں زیادہ تر لوگوں کو اپنی اصل زندگی کے اساتذہ یاد آتے ہیں اور بالی ووڈ دیوانوں کو یاد آتے ہیں وہ کردار جنہوں نے استاد بن کر ان کا دل جیت لیا۔
ایسے میں ہم کچھ ایسے اساتذہ کا ذکر کرنے والے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے کہ کیا اصل میں ایسے سیکسی اور ہینڈسم استاد ہوتے ہیں۔
محبتیں۔ محبتیں میں شاہ رخ خان نے میوزک استاد کا کردار ادا کیا تھا۔ شاہ رخ خان کے اس کردار نے ہر دل کی خواہش بنا دی تھی کی کاش ایسا کوئی ہمارا بھی استاد ہو۔
میں ہو نا۔ سشمتا سین: بالی ووڈ کی سب سے ہاٹ استاد کی بات کریں تو بغیر کسی شک کے سشمتا سین کا نام سب سے پہلے ذہن میں آئے گا۔ میں ہوں نا میں جس طرح کیمسٹری استاد بن سشمتا نے شاہ رخ کا دل جیت لیا ویسے ہی انہوں نے مداجوں کے دل پر بھی راج کیا۔

شبد میں ایشوریہ رائے۔ شبد فلم شائد آپ کو بھی یاد نہ ہو،لیکن اس میں استاد بنی ایشوریہ رائے کو بھولنا آسان نہیں ہے۔ ایک شادی شدہ سینئر کالج پروفیسر کے کردار میں ایشوریہ نے جو اداکاری کی وہ کافی یادگار ہے۔

دیسی بوائز میں چترانگدا سنگھ۔ جس طرح اس فلم میں مائکرو اکانامکس کی استاد بنی چترانگدا نے اپنا جلوا دیکھایا، ویسے اصل زندگی میں شائد ہی آپ کو کبھی دیکھنے کو ملے۔

مس بریگینزا۔ ان سب کے بعد کہیں یا ان سب سے پہلے، لیکن اب باری آتی ہے کچھ کچھ ہوتا ہے کہ مس بریگینزا کی۔ یا د تو ہے نہ؟ ان کے آتے ہی ایک الگ سی سگنیچر ٹیون بچنے لگتی تھی۔ مس برگینزا نے جس طرح رومیو جولیٹ پڑھایا، اس طرح شاید ہی کہیں کسی نے پڑھا ہوگا۔
