ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا بنے والد، منگیتر نتاشا اسٹان کووچ نے دیا بیٹے کو جنم

ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اور ان کی منگیتر نتاشا اسٹان کووچ (Natasa Stankovic) کے گھر ایک بیٹے نے جنم لیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کو بہت ساری مبارکباد مل رہی ہیں۔

  • Share this:
ہاردک پانڈیا بنے والد، منگیتر نتاشا اسٹان کووچ نے دیا بیٹے کو جنم
ہاردک پانڈیا بنے والد، منگیتر نتاشا اسٹان کووچ نے دیا بیٹے کو جنم

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا کے گھر بہت بڑی خوشخبری آئی ہے۔ ہاردک پانڈیا جمعرات کو دوپہر کے وقت والد بن گئے۔ ہاردک پانڈیا کی منگیتر اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہاتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں ہاردک پانڈیا نے بیٹے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے یکم جنوری کو اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ سے منگنی کرلی تھی اور پھر لاک ڈاون کے دوران ہاردک پانڈیا نے مداحوں سے نتاشا کے حاملہ ہونے کی خوشخبری بھی شیئر کی اور آج ٹیم انڈیا کا یہ آل راونڈر والد بن گیا ہے۔


ہاردک پانڈیا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر مداح کی پہلی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ا نہوں نے اپنے بیٹے کا چہرہ تو نہیں دکھایا، لیکن اس کے ننھے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں نظر آرہا ہے کہ ہاردک پانڈیا بے حد پیار سے اپنے بیٹے کے ہاتھوں کو تھامے نظر آرہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر اسپتال میں ہی لی گئی ہے۔ یہاں دیکھیں ہاردک پانڈیا کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر۔


 




 




View this post on Instagram




 

We are blessed with our baby boy ❤️🙏🏾


A post shared by Hardik Pandya (@hardikpandya93) on






ہاردک پانڈیا کو ملی مبارکباد

ہاردک پانڈیا کے والد بننے کی خبر کے بعد انہیں چاروں طرف سے مبارکباد مل رہے ہیں۔ ان کی آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینس نے بھی اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل، یجویندر چہل، وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو نے بھی ہاردک پانڈیا کو والد بننے پر مبارکباد دی۔  واضح رہے کہ لاک ڈاون کے دوران نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی کئی رومانٹک تصویریں وائرل ہوئی تھیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔ حاملہ ہونے کے بعد نتاشا اسٹان کووچ نے بھی بیبی بمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

اس تصویر کے کیپشن میں ہاردک پانڈیا نے لکھا- ’ہمیں آشیرواد کے طور پر بیٹا ملا ہے’۔ ہاردک پانڈیا کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی شخصیات نے بھی انہیں کمنٹ کے ذریعہ مبارکباد دی ہے۔ ہاردک پانڈیا کے کئی ساتھی کرکٹروں کے ساتھ بالی ووڈ شخصیات نے ان کے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ نتاشا اور ہاردک پانڈیا نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ہی اپنے ریلیشن شپ کو عوامی کیا تھا۔ اس کے آئندہ روز یعنی یکم جنوری 2020 کو دونوں نےمنگنی کرلی۔ ہاردک پانڈیا نے بالکل فلمی انداز میں نتاشا کو دبئی لے جاکر پرپوز کیا تھا۔ نتاشا نے یہ سبھی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کئے تھے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 30, 2020 05:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading