ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا نے کھلے عام کیا نتاشا کے ساتھ رشتے کا اعلان، شیئرکی یہ خاص تصویر

ہاردک پانڈیا اورنتاشا کو لےکرطویل وقت سے خبریں چل رہی ہیں۔ دونوں کوکئی بارایک ساتھ اسپاٹ بھی کیا گیا ہے۔

  • Share this:
ہاردک پانڈیا نے کھلے عام کیا نتاشا کے ساتھ رشتے کا اعلان، شیئرکی یہ خاص تصویر
ہاردک پانڈیا کا نام کافی وقت سے نتاشا اسٹان کووچ کے ساتھ جوڑا جارہا تھا۔

ممبئی: ہندوستانی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا اورماڈل اداکارہ نتاشا اسٹان کووچ کے رشتےکولے کرطویل وقت سےبحث چل رہی تھی۔ آخرکارہاردک پانڈیا نےتمام افواہوں اورقیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئےاپنے رشتےکا اظہارکردیا ہے۔ نئےسال کے موقع پرہاردک پانڈیا نےاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ سے نتاشااسٹان کووچ کے ساتھ ایک تصویرشیئرکرکےاپنے رشتے پرمہرلگا دی ہے۔


ہاردک پانڈیا نے کیا پیارکا اظہار


ہاردک پانڈیا نےجوتصویرشیئرکی ہے، اس میں انہوں نےنتاشا کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ پانڈیا نے تصویرکےکیپشن میں لکھا، 'میرے فائرورک کے ساتھ نئےسال کی شروعات'۔ اس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا نےدل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ اس تصویرپرکرکٹریجویندرچہل، سدھیش لاڈ، ہاردک پانڈیا کی بھابھی پنکھڑی شرما، اداکارارجن کپور، صوفی چودھری، کرسٹل ڈیسوزا نےردعمل ظاہرکرتے ہوئےدل ایموجی بنایا ہے۔ اس سے واضح ہےکہ یہ جوڑی لوگوں کو کافی پسند ہے۔




سوشل میڈیا پرہاردک پانڈیا اورنتاشا کولےکراگست، 2019 سے خبریں چل رہی ہیں۔ دونوں کوکئی بارایک ساتھ اسپاٹ بھی کیا گیا ہے۔ خبروں کےمطابق نتاشا ہاردک پانڈیا کی فیملی والوں سےبھی مل چکی ہیں۔ حالانکہ، دونوں میں سےکسی نےاسے لےکرواضح طورپرکچھ نہیں کہا تھا۔ اب اس تصویرکےساتھ دونوں کےرشتے کوآفیشیل مانا جارہا ہے۔

گزشتہ ایک سال سے ہورہی ہے قیاس آرائی

ہاردک پانڈیا کے 26 ویں یوم پیدائش پرنتاشا اسٹان کووچ نےانسٹا گرام پرایک دل چھونے والا میسیج پوسٹ کیا تھا۔ اس کےبعد بحث ہونےلگی تھی کہ دونوں ڈیٹ کررہے ہیں۔ نتاشا اسٹان کووچ اس سے پہلے اداکارعلی گونی کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے'نچ بلئے' ٹی وی شوبھی کیا تھا۔ ہاردک پانڈیا نےنتاشا کےلئے ووٹ کی اپیل بھی کی تھی۔ ہاردک پانڈیا کا نام اس سے پہلےاداکارہ ایشا گپتا، اوروشی روتیلا اورایلی اورام کےساتھ جڑ چکا ہے۔ حالانکہ، انہوں نےکبھی کسی کےساتھ اس طرح تصویریں شیئرنہیں کی ہیں۔
First published: Jan 01, 2020 04:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading