Miss Universe 2021 Pageant: اکیس سال بعد مس یونیورس کا خطاب ہندوستان کے نام رہا ہے۔ ہندوستان کی ہرناز سندھو (Harnaaz Kaur Sandhu) نے یہ مقابلہ جیتا ہے۔ ہرناز کا تعلق چنڈی گڑھ سے ہے۔مس دیوا ۔ یونیورس، دوہزار اکیس (Miss Universe 2021) اسرائیل میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں پچھہترسے زائد خوبصورت اور باصلاحیت خواتین نے حصہ لیا تاہم تین ممالک کی خواتین نے ٹاپ تھری میں جگہ بنائی جن میں ہندوستان کی ہرناز سندھو بھی تھیں۔ اس سے قبل سشمیتا سین (Sushmita Sen) 1994 میں مس یونیورس اور 2000 میں لارا دتہ (Lara Dutta) بنی تھیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 12 دسمبر کو اسرائیل کے ایلیوٹ میں 70 ویں مس یونیورس 2021 پیجینٹ Miss Universe 2021 Pageant مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
ہرناز نے جنوبی افریقہ اور پیراگوئے کو پیچھے چھوڑ کر مس یونیورس کا تاج اپنے سر لے لیا۔ بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی اس تقریب کا حصہ بننے کے لیے ہندوستان سے پہنچیں تھی ۔ اروشی روتیلا نے اس بار مس یونیورس دوہزار اکیس کے مقابلے کو جج کیا۔ نیوز ایٹین کے نمائندے امیش شرما نے موہالی کے ۔ کھرڑ۔میں رہنے والی ہرناز کور سندھو کے والدین اور بھائی سے بات کی۔
کئی یوزرس ہرناز سندھو کی جیت کا کریڈٹ پی ایم نریندر مودی کو بھی دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مشہور شخصیات بھی ہرناز سندھو کو مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یوزرس مختلف طریقوں سے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس مقابلے میں 21 سالہ ہرناز سندھو نے 80 ممالک کے مدمقابلوں کو ہرا کر یہ تاج اپنے نام کیا۔ آئیے آپ کو ہرناز سندھو کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں LIVA مس دیوا یونیورس 2021 کا خطاب جیتا ہے۔ ہرناز نے اپنی ابتدائی تعلیم چندی گڑھ سے حاصل کی۔ انہوں نے اپنی گریجویشن بھی چنڈی گڑھ سے کی اور فی الحال وہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ ان کی جیت سے سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر یوزرس مختلف طریقوں سے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

:@wasimakram_0786
مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہرناز کور سندھو کی تصویریں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگ ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

@Rakeshk25062756
اس سے قبل سشمیتا سین (Sushmita Sen) 1994 میں مس یونیورس اور 2000 میں لارا دتہ (Lara Dutta) بنی تھیں۔

@ItsRubinography
ہرناز سندھو کی ہر سرگرمی، صارفین ان کے جواب کی تعریف کر رہے ہیں۔ جیت کے بعد سے ہرناز سندھو ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

@SudhaRamenIFS
ہرناز سندھو کو ملک بھر سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ بالی ووڈ ستارے بھی انہیں مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی سابق مس یونیورس لارا دتہ دتہ نے بھی انہیں مبارکباد ہیش کی ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔