உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sonali Phogat Death : سونالی پھوگاٹ کی موت کا معاملہ الجھا! گوا پولیس نے درج کیا کیس، ہوٹل اسٹاف سے پوچھ گچھ

    Sonali Phogat Death : سونالی پھوگاٹ کی موت کا معاملہ الجھا! گوا پولیس نے درج کیا کیس، ہوٹل اسٹاف سے پوچھ گچھ ۔ فائل فوٹو ۔

    Sonali Phogat Death : سونالی پھوگاٹ کی موت کا معاملہ الجھا! گوا پولیس نے درج کیا کیس، ہوٹل اسٹاف سے پوچھ گچھ ۔ فائل فوٹو ۔

    Sonali Phogat Death Case : بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار کے طور پر مشہور سونالی پھوگاٹ کی موت کے بعد پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana | Chandigarh | Goa
    • Share this:
      پنجی/چندی گڑھ : بی جے پی لیڈر اور ٹک ٹاک اسٹار کے طور پر مشہور سونالی پھوگاٹ کی موت کے بعد پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ماپوسا) جیوبا دلوی نے کہا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ وہ 22 اگست کو گوا آئی تھیں اور انجونا کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ ہوٹل میں بے چینی ہونے کے بعد آج صبح انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو صبح نو بجے فون پر معاملہ کی اطلاع ملی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ انجونا میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 6 سال پہلے ہوئی Sonali Phogat کے شوہر کی پراسرار موت، فارم ہاؤس میں ملی تھی لاش


      انہوں نے کہا کہ متعلقہ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں اور انجونا پولیس نے پوسٹ مارٹم جانچ کیلئے ڈاکٹروں کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کیلئے گوا میڈیکل کالج کے فارینسک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔ پولیس معاملہ کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔ پولیس ہوٹل کے عملہ کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس اس بارے میں بھی معلومات اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی ہے کہ سونالی ان دنوں کن لوگوں سے ملیں اور وہ کس مقصد سے گوا پہنچی تھیں۔ پولیس کسی بھی مشکوک بات کو لے کر گہرائی سے جانچ میں مصروف ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ارباز خان کی گرل فرینڈ نے پار کی ساری حدیں، کرایا اتنا بولڈ فوٹوشوٹ، فینس رہ گئے دنگ!


      اس سے قبل سونالی پھوگاٹ کی موت کی خبر پر لوگوں نے انہیں قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ سونالی پھوگاٹ کے بھائی نے بتایا کہ وہ کل رات مسلسل سونالی سے بات کر رہے تھے۔ پھوگاٹ کے گاؤں کے کچھ لوگوں نے موت پر شک ظاہر کیا ہے اور وجہ کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

      پھوگاٹ کے ہم جماعت بھوپ سنگھ کا کہنا تھا کہ سونالی پھوگاٹ کا قتل کیا گیا ہے، ان کے دل کا دورہ پڑنے کی بات ہضم نہیں ہو رہی، سی بی آئی انکوائری کرائی جانی چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: