உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کے پی اے پر بھائی نے لگائے سنگین الزام، نشہ دے کر کیا تھا بہن کا ریپ، ویڈیو بنا کرتا تھا بلیک میل

    Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کے پی اے پر بھائی نے لگائے سنگین الزام، نشہ دے کر کیا تھا بہن کا ریپ، ویڈیو بنا کرتا تھا بلیک میل

    Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کے پی اے پر بھائی نے لگائے سنگین الزام، نشہ دے کر کیا تھا بہن کا ریپ، ویڈیو بنا کرتا تھا بلیک میل

    Sonali Phogat Death: سونالی پھوگاٹ کے پی اے پر سنگین الزامات لگے ہیں ۔ یہ الزام سونالی پھوگاٹ کے چھوٹے بھائی رنکو ڈھاکا نے لگائے ہیں ۔ رنکو ڈھاکا نے پولیس کو دی تحریری شکایت میں یہ الزامات لگائے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana | Chandigarh | Panchkula | Hisar
    • Share this:
      حصار: سونالی پھوگاٹ کے پی اے پر سنگین الزامات لگے ہیں ۔ یہ الزام سونالی پھوگاٹ کے چھوٹے بھائی رنکو ڈھاکا نے لگائے ہیں ۔ رنکو ڈھاکا نے پولیس کو دی تحریری شکایت میں یہ الزامات لگائے ہیں ۔ سونالی کے بھائی نے کہا کہ ان کی بہن نے بتایا تھا کہ تین سال پہلے سدھیر سانگوان نے کھانے میں نشیلی اشیا ملا کر میری بار بار آبروریزی کی اور ویڈیو بھی بنا لیا ۔ وہ اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کررہا تھا ۔

      وہیں سونالی کے بھائی نے الزام لگایا کہ سدھیر سانگوان نے ان کی بہن کو بلیک میل کرکے کئی مرتبہ آبروریزی کی ۔ اس نے کہا کہ اگر تم نے کسی کو کچھ بتایا تو میں تمہارا فلمی اور سیاسی کریئر ختم کردوں گا ، جس کے بعد سے اس نے اتنا دباو بنا دیا تھا کہ سونالی نے رشتہ داروں اور گھروالوں کے ڈر سے بات چیت کرنی کم کردی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سونالی پھوگاٹ کی موت کا معاملہ الجھا! گوا پولیس نے درج کیا کیس


      وہیں الزام ہے کہ سدھیر سانگوان سونالی کے فون ، پراپرٹی کے کاغذ ، اے ٹی ایم اور گھر کی چابیاں اپنے پاس ہی رکھتا تھا ۔ سونالی کے بھائی نے سدھیر پر چوری اور کھانے میں ملاوٹ کرنے کے بھی الزام لگائے ہیں ۔ بھائی کے ذریعہ پولیس کو دی شکایت میں یہ انکشاف ہوا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ارباز خان کی گرل فرینڈ نے پار کی ساری حدیں، کرایا اتنا بولڈ فوٹوشوٹ، فینس رہ گئے دنگ!


      نیز سونالی پھوگاٹ کے چھوٹے بھائی رنکو ڈھاکا نے گوا پولیس پر بھی کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ سونالی پھوگاٹ کے بھائی نے کہا کہ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ رنکو ڈھاکا نے گوا میں پولیس اسٹیشن کے سامنے کھڑے ہوکر سونالی کے آفیشیل فیس بک پیج پر آکر یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہماری کوئی نہیں سن رہا ہے ۔

      سونالی پھوگاٹ کے بھائی نے کہا کہ ہم بہت پریشان ہیں ۔ گوا انتظامیہ سوئی ہوئی ہے ۔ ہم پولیس اسٹیشن کے باہر بارش میں بھیگ رہے ہیں ۔ وہیں قصوروار آرام سے اندر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہیں کچھ نہیں کہا جارہا ہے ۔ وہ اندر فون کا استعمال کررہے ہیں ۔ وہیں قصورواروں نے سونالی کے حصار میں واقع فارم ہاوس سے لیپ ٹاپ ، کمپویٹر ، ہارڈ ڈسک اور ڈی وی آر سب چوری کرلئے ہیں ۔ یہاں ان کے کہنے پر سب کچھ مٹایا جارہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: