ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

غیر ملکی ریسلر کے ہاتھوں پٹنے کے بعد راکھی ساونت نے کہا : پھوگاٹ بہنیں لے میرا بدلہ

راکھی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور اب وہ امبالہ میں آرام کررہی ہیں ۔ امبالہ میں راکھی نے بتایا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ غیر ملکی ریسلر نے اس کو کیوں اٹھاکر نیچے پھینک دیا ۔

  • Share this:
غیر ملکی ریسلر کے ہاتھوں پٹنے کے بعد راکھی ساونت نے کہا : پھوگاٹ بہنیں لے میرا بدلہ
غیر ملکی ریسلر کے ہاتھوں پٹنے کے بعد راکھی ساونت نے کہا : پھوگاٹ بہنیں لے میرا بدلہ

پنچکولہ میں گریٹ کھلی ریٹرن شو میں ڈانس پرفارمنس کے دوران راکھی ساونت کو ایک غیر ملکی خاتون ریسلر نے اٹھا کر پٹخ دیا تھا ۔ اس کے بعد راکھی ساونت کو پنچکولہ کے اسپتال لے جایا گیا تھا ۔ راکھی کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور اب وہ امبالہ میں آرام کررہی ہیں ۔ امبالہ میں راکھی نے بتایا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ غیر ملکی ریسلر نے اس کو کیوں اٹھاکر نیچے پھینک دیا ۔

راکھی نے کہا کہ وہ بابا رام رحیم کے علاقہ میں ہے ۔ یہ تنو شری دتا یا ہیش ٹیگ می ٹو والوں کی سازش ہوسکتی ہے۔ راکھی ساونت نے غیر ملکی خاتون ریسلر سے بدلہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ وہ چاہتی ہیں کہ پھوگاٹ بہنیں یا بلبل اس کا بدلہ لیں ۔ وہیں اس کو لے کر گریٹ کھلی نے امبالہ میں کہا کہ اس طرح کے حادثے اکثر ہوتے رہتے ہیں ، راکھی سے ان کی بات ہوئی ہے ، اب وہ ٹھیک ہیں ۔

اس سوال کے جواب میں کہ کہیں یہ پبلیسٹی اسٹنٹ تو نہیں ، راکھی نے کہا کہ وہ مر بھی جائے تب بھی سبھی کو پبلسٹی اسٹنٹ ہی لگے گا ۔ خیال رہے کہ راکھی ساونت کو امبالہ میں ڈاکٹرس بھی لگاتار چیک کرنے کیلئے آرہے ہیں اور گریٹ کھلی بھی ان سے ملنے کیلئے پہنچے اور کیفیت معلوم کی ۔ راکھی کو وہیل چیئر کے سہارے ہی ڈاکٹرس کے پاس چیک اپ کیلئے جایا جارہا ہے۔

First published: Nov 13, 2018 01:32 PM IST