உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سپنا چودھری نے کہا: میں نے نہیں جوائن کی کانگریس پارٹی، پرینکا کے ساتھ میری تصویر پرانی

    ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری

    ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری

    ڈانسر سپنا چودھری نے کہا ہے کہ میں نے کانگریس پارٹی جوائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کی تصویر پرانی ہے۔

    • Share this:
      ہریانہ کی سنگر اور ڈانسر سپنا چودھری نے کہا ہے کہ میں نے کانگریس پارٹی جوائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے ساتھ ان کی تصویر پرانی ہے۔ میں کسی سیاسی پارٹی کا کیمپین نہیں کروںگی۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ سنیچر کو سپنا چودھری کانگریس میں شامل ہوئیں۔

      دعوی کیا جارہا تھا کہ سپنا چودھری سے انتخابات لڑانے کی تیاری کر رہی تھیں۔ گزشتہ دنوں سے سپنا کانگریس اعلی کمان کے رابطے میں تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ 26 مارچ کو سپنا پرچہ داخل کریں گی حالانکہ سپنا کی جانب سے صاف انکار کرنے کے بعد تمام اٹکلوں پر وقفے کی طرح لگتا نظر آرہا ہے۔

      بتادیں کہ سپنا کی یوپی اور بہار میں زبردست فین فالوونگ ہے۔ اس کو دیکھ کر کانگریس یہ فیصلہ لے سکتی ہے۔ متھرا سے ہیمامالنی کے خلاف سپنا کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔
      First published: