ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری نے اپنی شادی کی تاریخ کا کیا انکشاف، اپنے شوہر کو لے کر بتائی دلچسپ بات

بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ رہ چکیں ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ’آسک می اینیتھنگ‘ سیشن منعقد کیا۔ یہ سیشن اس معانی میں بے حد خاص رہا کہ اس میں سپنا چودھری نے اپنی شادی کی تاریخ کا انکشاف کر دیا۔

  • Share this:

ممبئی: ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کے مداح ہریانہ تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ ان کے ڈانس کے دیوانے ملک کے الگ الگ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ سپنا چودھری جب بھی اپنے ڈانس کا جلودہ دکھاتی ہیں، تو ناظرین بھی ان کے ساتھ گانے کی تال میں تھرکنے لگتے ہیں۔ اسٹیج پر سپنا چودھری کا ڈانس دیکھنے کے لئے ہزاروں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔ سپنا چودھری سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ رہ چکیں سپنا چودھری نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ’آسک می انیتھنگ‘ سیشن منعقد کیا۔ یہ سیشن اس معانی میں بے حد خاص رہا کہ اس میں سپنا چودھری نے اپنی شادی کی تاریخ کا انکشاف کر دیا۔ سپنا چودھری نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا، لیکن انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں ویر ساہو سے شادی کی تھی، اس لئے ان کے مداح ابھی تک ان کی شادی کی ڈیٹ کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

 بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ رہ چکیں سپنا چودھری نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ’آسک می انیتھنگ‘ سیشن منعقد کیا۔

بگ باس 11 کی کنٹسٹنٹ رہ چکیں سپنا چودھری نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ’آسک می انیتھنگ‘ سیشن منعقد کیا۔

ایک مداح نے ’آسک می انیتھنگ‘ میں سپنا چوندھری سے ان کی شادی کی تاریخ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 24 جنوری 2020۔ ایک دوسرے نے ان سے پوچھا کہ ’وہ اپنے شوہر کو کیا کہہہ کر بلاتی ہیں؟ اس پر سپنا چودھری نے بتایا کہ ’وہ اپنے شوہر کو ’پتی‘ کہتی ہیں۔

آج تک ڈاٹ ان سے بات چیت میں انہوں نے ہریانوی ویب سیریز کی تعمیر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اسی سال ’ڈریمس انٹرٹینمنٹ‘ نام سے اپنا یو ٹیوب چینل شروع کیا ہے۔ اس چینل پر ہم نے اب تک 3 میوزک ویڈیو ریلیز کئے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ ناظرین نے ہمارے گانوں کو بہت لائک کیا ہے۔ اس سے پُرجوش ہوکر میں نے اور میرے والد نے اپنے چینل پر ایک ہریانوی ویب سیریز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کے مداح ہریانہ تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ ان کے ڈانس کے دیوانے ملک کے الگ الگ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کے مداح ہریانہ تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ ان کے ڈانس کے دیوانے ملک کے الگ الگ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

ڈانسر سپنا چودھری نے اپنی بات کی توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بھی مجھے وقت ملتا ہے، میں فلمیں اور ویب سیریز دیکھنا پسند کرتی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہریانی ٹیلنٹ کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں اور اپنے یو ٹیوب چینل کے لئے ویب سیریز پر کام کر رہے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ جیسے ہندی، پنجابی اور مراٹھی فلم انڈسٹری ملک میں مشہور ہے۔ ویسے ہی ہریانوی انڈسٹری بھی مقبول ہو۔ میں ہریانوی زبان کو فروغ دینا چاہتی ہوں، جیسے ہی کورونا وائرس کی صورتحال میں سدھار ہوگا اور ہم کام شروع کردیں گے۔ اس سال کے آخر تک ہم اپنی ویب سیریز ریلیز کر دیں گے۔ میں اس میں اداکاری بھی کروں گی‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2021 07:44 PM IST