ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہیٹ اسٹوری۔ 3 نے ہفتے کے آخر تک 27 کروڑ کی کمائی کی

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ زرين خان اورڈیزی شاہ کی فلم ہیٹ اسٹوری۔ 3 نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر تک 27 کروڑ کی شاندار کمائی کر لی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 08, 2015 08:19 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہیٹ اسٹوری۔ 3 نے ہفتے کے آخر تک 27 کروڑ کی کمائی کی
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ زرين خان اورڈیزی شاہ کی فلم ہیٹ اسٹوری۔ 3 نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر تک 27 کروڑ کی شاندار کمائی کر لی ہے۔

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ زرين خان اورڈیزی شاہ کی فلم ہیٹ اسٹوری۔ 3 نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر تک 27 کروڑ کی شاندار کمائی کر لی ہے۔ وشال پانڈیا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ہیٹ اسٹوری۔ 3 چار دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے پہلے ہفتے کے آخر تک باکس آفس پر شاندار کاروبار کرتے ہوئے صرف تین دنوں میں لاگت وصول کرلی اور یہ فلم میں کام کرنے والوں کے لئے فائدے کا سودا ثابت ہو گئی۔ زرین اور ڈیزی کی اداؤں نے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔


فلم نے پہلے دن 9.72 کروڑ روپے، دوسرے دن 8.05 کروڑ روپے اور تیسرے دن 9.05 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی۔ اس طرح یہ فلم باکس آفس پر تقریباً 27 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔ 13 کروڑ کے بجٹ میں بنی فلم ہیٹ اسٹوری۔ 3 میں کرن سنگھ گروور، شرمن جوشی، زرين خان اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ فلم ایک رومانٹك تھریلر هے۔كم بجٹ ہونے کی وجہ سے فلم سپر ہٹ ہو چکی هے۔اسي کامیابی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر وشال پانڈیا نے ہیٹ اسٹوری۔ 4 بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

First published: Dec 08, 2015 08:18 PM IST