உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    HBD Huma Qureshi: جب ایک ایڈ شوٹ نے ہما قریشی کی بدل دی تھی قسمت

    (تصویر کریڈٹ: Instagram/iamhumaq)

    آج ہما قریشی (Huma qureshi) کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مداح اپنی مقبول اداکارہ کو بہت ساری مبارکباد دے رہے ہیں۔ اداکارہ کی پیدائش 18 جولائی 1986 کو دہلی میں ہوئی میں ہوئی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: فلم ’گینگ آف واسع پور (Gangs of Wasseypur)‘ سے مشہور ہوئیں اداکارہ ہما قریشی (Huma qureshi) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ آج اپنا 35 واں یوم پیدائش (Huma qureshi Birthday) منا رہی ہیں۔ ان کی پیدائش دہلی میں 28 جولائی 1986 کو ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج سے گریجوشن کرنے کے بعد، اداکاری کے اپنے عزم کی طرف قدم بڑھایا تھا۔ وہ کئی تھیئیٹر گروپ سے وابستہ تھیں۔

      اداکارہ ہما قریشی کے والد سلیم قریشی کا ریسٹورنٹ کا بزنس ہے۔ ظاہر ہے کہ اداکارہ کو پیسے کی کوئی پریشانی نہیں رہی ہوگی۔ وہ بھی زیادہ تر نوجوانوں کی طرح فلموں میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے ممبئی گئیں۔ وہ سال 2008 میں ممبئی پہنچیں اور کئی فلموں کے لئے آڈیشن دیئے۔ کافی مشقت کے بعد، انہیں ہندوستان یونیلیور کے کچھ پروڈکٹس کے لئے شوٹ کرنے کا موقع ملا۔

      (تصویر کریڈٹ: Instagram/iamhumaq)
      (تصویر کریڈٹ: Instagram/iamhumaq)


      ہما قریشی کی زندگی میں پھر وہ لمحہ آیا، جس کا انہیں کافی لمبے عرصے سے انتظار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہیں عامر خان کے ساتھ سیمسنگ فون کا ایک ایڈ شوٹ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ اس اشتہار سے لوگوں کی نظروں میں آئیں۔ پھر انہوں نے بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار کیا۔ اس کے بعد انہیں کئی طرح کے اشتہار ملنے لگے۔ ایک بار جب ہما قریشی کسی موبائل کا اشتہار شوٹ کر رہی تھیں، تب انوراگ کشیپ کی نظر ان پر گئی۔ وہ ہما قریشی کی اداکاری سے متاثر نظر آئے۔ انوراگ کشیپ نے انہیں اپنی فلم میں لینے کی بات کہی۔

      عامر خان کے ساتھ سیمسنگ فون کا ایک ایڈ شوٹ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ اس اشتہار سے لوگوں کی نظروں میں آئیں۔
      عامر خان کے ساتھ سیمسنگ فون کا ایک ایڈ شوٹ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ اس اشتہار سے لوگوں کی نظروں میں آئیں۔


      ہما قریشی نے اس بات پر زیادہ غور نہیں کیا۔ آخر، انہیں فلم ‘گینگ آف واسع پور‘ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ وہ لوگوں کے درمیان مشہور ہوگئیں۔ آج ہر کوئی ان کی اداکاری کی تعریف کرتا ہے۔ وہ ’جالی ایل ایل بی-2‘، ’کالا‘، ’بدلاپور‘ سمیت کئی ہٹ فلموں میں نظر آچکی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: