உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Birthday: زرینہ وہاب کو جب سانولے چہرے کی وجہ سے نہیں ملتی تھیں فلمیں

    آج 80 کے دور کی مشہور اداکارہ زرینہ وہاب (Zarina Wahab) کا یوم پیدائش ہے۔ کافی باصلاحیت ہونے کے باوجود زرینہ وہاب بالی ووڈ (Zarina Wahab Bollywood) میں کافی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ آئیے، اس خاص موقع پر ان کے فلمی سفر پر ایک نظر ڈالیں۔

    • Share this:
    نئی دہلی: بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارہ زرینہ وہاب (Zarina Wahab) کا آج یوم پیدائش ہے۔ آج بھی وہ لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ انہوں نے پردے پر ساس سے لے کر ماں تک کے رول نبھائے ہیں۔ وہ ہر سال 17 جولائی کو اپنا یوم پیدائش مناتی ہیں۔ وہ اداکار آدتیہ پنچولی (Aditya Pancholi) کی بیوی اور اداکار سورج پنچولی (Sooraj Pancholi) کی ماں ہیں۔ زرینہ وہاب کا شمار 80-70 کی دہائی کی مشہور اداکار میں ہوتا ہے۔

    زرینہ وہاب کی پیدائش 17 جولائی 1959 کو آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ہندی اور انگریزی کے علاوہ اردو اور تیلگو سمیت کئی اہم زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، زرینہ وہاب نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پنے سے سنیما کی پڑھائی کی تھی۔ پڑھائی کے بعد بھی انہیں انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ زرینہ وہاب جس وقت بالی ووڈ میں جدوجہد کر رہی تھیں، اس وقت وہ اپنے سیاہ رنگ کی وجہ سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ انہیں اپنے جلد کے رنگ کی وجہ سے کام نہیں ملتا تھا۔

    زرینہ وہاب کی پیدائش 17 جولائی 1959 کو آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ہندی اور انگریزی کے علاوہ اردو اور تیلگو سمیت کئی اہم زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔
    زرینہ وہاب کی پیدائش 17 جولائی 1959 کو آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ہندی اور انگریزی کے علاوہ اردو اور تیلگو سمیت کئی اہم زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔

    زرینہ وہاب کی پہلی فلم ’عشق عشق عشق (Ishk Ishk Ishk)‘ تھی۔ جب انہیں پتہ چلا کہ اداکار دیو آنند اپنی نئی فلم کے لئے ایک نئے چہرے کی تلاش کر رہے ہیں تو انہوں نے ایک آڈیشن دیا۔ اس فلم میں زرینہ وہاب کو زینت امان کی بہن کا رول ملا تھا، لیکن یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی تھی۔ اس فلم کے بعد زرینہ وہاب کافی سرخیوں میں آگئی تھیں۔ انہیں فلموں کے آفر ملنے لگے تھے۔ زرینہ وہاب کو ’راج شری پروڈکشن‘ کی فلم ’چتچور‘ سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس فلم کے بعد وہ ’گھروندا‘، ’ان پڑھ‘، ’ساون کو آنے دو‘، ’نیا‘، ’ستارا‘ اور ‘تڑپ‘ جیسی کئی فلموں میں نظر آئی تھیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: