ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بیوی سائرہ بانو نے اداکار دلیپ کمار کو لیکر کیا ایک اور ٹویٹ، لکھ ڈالے اپنے جذبات

شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیا،جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔

  • Share this:
بیوی سائرہ بانو نے اداکار دلیپ کمار کو لیکر کیا ایک اور ٹویٹ، لکھ ڈالے اپنے جذبات
شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیا،جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔

مشہور ومعروف اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار میں شمال مغربی ممبئی کے کھار علاقہ میں واقع ہندوجااسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے پرستاروں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہےاور ان کی اہلیہ وقتاً فوقتاً ٹوئیٹ کرتی رہتی ہیں اور آج شام ایک تازہ تصویر جاری کی ہے مذکورہ تصویر میں سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہے،دلیپ کمارنے نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے،لیکن وہ بہت کمزور نظر آرہے ہیں،تصویر پر پیر کی تاریخ اور شام کے سوا پانچ بجے کا وقت تحریر ہے۔


ایک دوسرے ٹوئیٹ میں انہوں نے دلیپ کمار کی طبیعت کی معلومات دی ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے یوسف صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ممبئی کے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے شیدائیوں کا ان کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔



سائرہ بانو نے کہاکہ "میں التجا کرتی ہوں کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صاحب کے لیے دعاکریں اور میری دعا ہے کہ خدا سبھی کو کوروناسے محفوظ رکھے۔"

واضح رہے کہ بزرگ اداکار دلیپ کمار کو اتوار کو صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا تھا۔اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیا،جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔

دلیپ کمار نے 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ان کوآخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیاتھا۔



ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی پہلی تصویر سامنے آئی ہیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو خود دلیپ کمار کی بیوی اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ صاحب کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے جس میں دلیپ کمار کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔

یہ  تصویر اسپتال کے اس روم کی ہے جہاں دلیپ کمار داخل ہیں۔ فوتو میں دلیپ کمار  کے ساتھ سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں جہاں دلیپ کمار کی آنکھیں بند ہیں تو وہیں سائرہ بانو انہیں دیکھتی نظر آرہی ہٰن اور اپنے ہاتھ سے دلیپ کمار کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ بتادیں کہ کمار کو صحت خراب ہونے کے چلتے اتوار کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Twitter @TheDilipKumar


بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار  (Dilip Kumar) کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بانو مسلسل ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کی طبیعت کی جانکاری دے رہی ہیں۔  آج صبح اتوار کو صحت کی وجوہات کے چلتے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں دلیپ کمار کو داخل کرایا گیا تھا تب بھی سائرہ بانو نے ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرکے ان کے بارے میں جانکاری دی تھی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 07, 2021 11:07 PM IST