உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شمشان گھاٹ میں سدھارتھ۔سدھارتھ چلاکر دوڑتی شہناز گل کا رلا دینے والا ویڈیو، دیکھ کر رو پڑیں گے آپ

    سدھارتھ کی موت سے صدمے میں ڈوبی شہناز کا ایک دل کو دہلا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جہاں وہ شمشان گھاٹ کے اندر پنچنے کے بعد ایمبولینس کی طرف جس میں سدھارتھ کا جسد خاکی رکھا ہوا تھا اس طرف سدھارتھ، سدھارتھ چلا کر دوڑتی ہوئی نظر آئیں۔

    سدھارتھ کی موت سے صدمے میں ڈوبی شہناز کا ایک دل کو دہلا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جہاں وہ شمشان گھاٹ کے اندر پنچنے کے بعد ایمبولینس کی طرف جس میں سدھارتھ کا جسد خاکی رکھا ہوا تھا اس طرف سدھارتھ، سدھارتھ چلا کر دوڑتی ہوئی نظر آئیں۔

    سدھارتھ کی موت سے صدمے میں ڈوبی شہناز کا ایک دل کو دہلا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جہاں وہ شمشان گھاٹ کے اندر پنچنے کے بعد ایمبولینس کی طرف جس میں سدھارتھ کا جسد خاکی رکھا ہوا تھا اس طرف سدھارتھ، سدھارتھ چلا کر دوڑتی ہوئی نظر آئیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سدھارتھ شکلا کیلئے شہناز گل کی یہ بے چینی اور تڑپ کسی کا بھی دل توڑ دے۔ شہناز کا روتا بلکھتا ہوا چہرہ ہر کسی کی آنکھوں کو نم کر رہا ہے۔ ہمیشہ چلبلی مزاج ، ہنستی مسکراتی شہناز کی مانو دنیا ہی اجڑ گئی ہو۔  سدھارتھ کے یوں اچانک دنیا چھوڑ جانے کا صدمہ شہناز گل ذرا بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔ اس دوران جب شہناز اپنے پیار کے آخری سفر پر نکلیں تو بیحد ہی بے سدھ حالت میں نظر آئیں۔ پھوٹ۔ پھوٹ کر روتی ہوئی اور سر کر ہلاتی مانو کہ ایسا کہہ رہی ہوں کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا، سدھارتھ کہیں نہیں جا سکتا لیکن حقیقت کو کون بدل سکتا ہے۔

      سدھارتھ کی موت سے صدمے میں ڈوبی شہناز کا ایک دل کو دہلا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جہاں وہ شمشان گھاٹ کے اندر پنچنے کے بعد ایمبولینس کی طرف جس میں سدھارتھ کا جسد خاکی رکھا ہوا تھا اس طرف سدھارتھ، سدھارتھ چلا کر دوڑتی ہوئی نظر آئیں۔  اپنے سب سے قریبی دوست کو کھونے سے شہناز دنیا ہی جینا بھول گئیں اور رو رو کر ان کا برا حال ہے۔


      ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے زندہ دل اداکار سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کی اچانک موت کے بعد اس طرح یوں دنیا سے چلے جانے کا یقین کرنا ہر کسی کیلئے بیحد ہی مشکل ہو رہا ہے۔ واضح ہو کہ سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔



      40 سال کی عمر میں ان کے اچانک انتقال کی وجہ سے اداکار کے اہل خانہ ، دوست اور مداح سب صدمے میں ہیں۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اس رات اچانک کیا ہوا تھا؟ آپ کو بتادیں کہ اس رات تقریبا تین بجے سے ساڑھے تین بجے کے درمیان ، سدھارتھ شکلا نے پاس میں ہی موجود اپنی قریبی دوست شہناز گل (Shahnaz Gill) کو بتایا تھا کہ وہ بے چینی سی محسوس کر رہے ہیں ، سینے میں درد ہے اور الجھن سی ہے۔



      اس کے بعد شہناز گل نے ان کی ماں کو فون پر یہ سب بتایا جس کے بعد سدھارتھ کی ماں 1204 فلیٹ میں آئیں۔ ان کی ماں ریتا شکلا نے انہیں جوس اور پانی دیا اور سونے کے لئے کہا۔ ریتا شکلا نے سدھارتھ سے کہا کہ وہ آنکھ بند کرکے آرام کریں اور سونے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد سدھارتھ شہناز گل کی ہتھیلیوں پر ہی سر رکھ کر سو گئے تو پھر نہیں اٹھے۔
      پولیس کو دئے گئے بیان میں شہناز گل نے بتایا کہ انہیں واش روم جانا تھا لیکن سدھارتھ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وہ بستر سے نہیں اٹھیں۔ مجھے ڈر تھا کہ کہیں سدھارتھ کہیں جاگ نہ جائیں اور بے چین نہ ہو جائیں۔ صبح تقریبا 30 شہناز نے محسوس کیا سدھارتھ کا جسم ٹھنڈا پڑتا جا رہا ہے۔ شہناز نے فورا سدھارتھ کی مان کو فون کیا اور بتایا کہ سدھارتھ کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔

      اسی اپارٹمنٹ میں سدھارتھ کی بڑی بہن پریتی بھی رہتی ہیں۔ سھدارتھ کی ماں نے پریتی کو اس کی جانکاری دی ۔ اس کے بعد پورا کنبہ فلیٹ نمبر 1204 میں پہنچا جب تک سدھارتھ کا بدن ٹھنڈا پڑ چکا تھا۔
      کنبے نے سدھارتھ کو بستر سے زمین پر اتارا ان کی سانسیں چیک کیں اور ان تبھی فیملی ڈاکٹر کو رابطہ کیا۔ اس کے بعد سدھارتھ کو لیکر ان کے بہنوئی اور بہن اور قریبی لوگ کوپر اسپتال پہنچے جہاں اسپتال کے ڈاکٹر نرنجن نے سھدارتھ کی جانچ کرنے کے بعد انہیں ڈیتھ بی فار ارائیول یعنی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مردہ قرار دیا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





      ٹی وی کے مشہور اداکار اور’بگ باس 13‘ کے فاتح سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ وہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار میں سے ایک تھے۔ محض 40 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہونا ان کے چاہنے والوں کے لئے بہت جھٹکا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: