Dharmendra Hema Malini:شادی کے 42 سال گزر جانے کے بعد بھی کبھی دھرمیندر کی پہلی بیوی سے نہیں ملی ہیما مالینی، یہ تھی وجہ!
ہیما مالینی اور دھرمیندر۔
Dharmendra Hema Malini: دھرمیندر کی دوسری شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پرکاش کور نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ 'دھرمیندر اچھے شوہر تو نہیں بن سکے لیکن وہ بہت اچھے باپ ضرور ہیں'۔ آپ کو بتادیں کہ ہیما سے شادی کے بعد دھرم پاجی کے گھر دو بیٹیاں ایشا دیول (Esha Deol)اور اہانہ دیول(Ahana Deol) کاجنم ہوا تھا۔
Dharmendra Hema Malini: دھرمیندر اور ہیما مالنی کا نام انڈسٹری کے لیجنڈ ستاروں میں شامل ہے۔ ان دونوں سے جڑی کئی کہانیاں آج بھی سنی اور سنائی جاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ہیما اور دھرمیندر سے متعلق ایک ایسی ہی کہانی سنانے جارہے ہیں جس کا تعلق اداکار کی پہلی بیوی پرکاش کور سے بھی ہے۔ دراصل دھرمیندر کی پہلی شادی پرکاش کور کے ساتھ 1954 میں گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول پیدا ہوئے۔
اسی دوران 1980 میں دھرمیندر نے اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے پرکاش کور سے طلاق لیے بغیر ہیما سے دوسری شادی کی تھی۔ اس واقعہ سے پرکاش کو شدید دکھ پہنچا۔ ساتھ ہی، شادی کے چار دہائیوں سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی ہیما اداکار کی پہلی بیوی پرکاش کور سے نہیں ملیں تھیں۔
اس کی وجہ خود ہیما نے ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔ ہیما کے مطابق، وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی وجہ سے کسی کو کوئی پریشانی ہو، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے پرکاش سے دوری بنائے رکھنا ہی بہتر سمجھا۔
وہیں، دھرمیندر کی دوسری شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پرکاش کور نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ 'دھرمیندر اچھے شوہر تو نہیں بن سکے لیکن وہ بہت اچھے باپ ضرور ہیں'۔ آپ کو بتادیں کہ ہیما سے شادی کے بعد دھرم پاجی کے گھر دو بیٹیاں ایشا دیول (Esha Deol)اور اہانہ دیول(Ahana Deol) کاجنم ہوا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔