உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    The Kapil Sharna Showمیں ہما قریشی نے کیا انکشاف،کیسے پڑا ان کا نام’چُمما قریشی‘

    The Kapil Sharna Showمیں ہما قریشی نے کیا انکشاف،کیسے پڑا ان کا نام’چُمما قریشی‘(Photo: @iamhumaq/instagram)

    The Kapil Sharna Showمیں ہما قریشی نے کیا انکشاف،کیسے پڑا ان کا نام’چُمما قریشی‘(Photo: @iamhumaq/instagram)

    Ayushmann Khurrana Calls Huma Chumma Qureshi: ہما شو میں مہارانی سیزن2 کے سبھی فنکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ان میں سوہم شاہ، امیت سیال، پرمود پاٹھک، دیبیندو بھٹاچاریہ اور انوجا ساٹھے شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad | Aurangabad
    • Share this:
      Ayushmann Khurrana Calls Huma Chumma Qureshi: ہما قریشی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان دنوں وہ پالیٹیکل ڈرامہ ویب سیریز ’مہارانی 2‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ دا کپل شرما شو میں نظر آئیں گی۔ فی الحال شو کے پرومو کی جھلک دیکھنے کو مل چکی ہے اور ہما کے ساتھ کپل شرما کا اپ کمنگ ایپی سوڈ بھی دھماکہ دار ہونے والا ہے۔

      ہما نے شو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں چمما قریشی، کا لقب ملا ہے۔ دراصل، بات چیت کے دوران کپل نے انہیں ستاتے ہوئے کہا کہ بہت لوگ انہیں چمماں قریشی کہہ کر بلاتے ہیں۔ انہیں یہ نام کیسے ملا۔ اس پر ہما نے اس کے پیچھے کی پوری اسٹوری بتائی۔

      آیوشمان کھرانہ نے دیا ہے یہ نام
      ہما نے آیوشمان کھرانہ کے ساتھ اپنی دوستی کو بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح انہوں نے ایک بار میڈیا سے بات چیت کے دوران انہیں یہ نام دیا تھا۔ ہما نے کہا، 'آیوشمان اور میں نے ایک ساتھ ایک میوزک ویڈیو کیا اور تب سے ہم واقعی اچھے دوست بن گئے ہیں۔ اس دوران میں انہیں آیوش مین کہتی تھی جو کہ سوپر مین کی طرح لگتا ہے اور میڈیا کی بات چیت کے دوران انہوں نے مذاق میں مجھے چمماں قریشی کہا جو بات آج بھی مجھے پریشان کرتی ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      دیویانکا ترپاٹھی اور وویک داہیا نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو نہیں بولا تھا’I Love You‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Thank Godکے آئٹم سانگ کا ٹیزر ریلیز،نورا نے دلکش اداؤں سے سدھارتھ کے اڑائے ہوش!

      شو میں کپل ہر ہیروئینوں کی طرح ہما کے ساتھ بھی فلرٹ کرنے کی کوشش کرتے نظر اائیں گے، مگر ہما انہیں بھاو نہیں دین گی۔ پرومو میں اس نوک جھونک کی مزیدار جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔ ہما شو میں مہارانی سیزن2 کے سبھی فنکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔ ان میں سوہم شاہ، امیت سیال، پرمود پاٹھک، دیبیندو بھٹاچاریہ اور انوجا ساٹھے شامل ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: