உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Govinda B'day Spl:ڈانسنگ سوئیگ سے لے کر فیشن سینس تک،گوندا کو سوپر اسٹار بناتی ہیں یہ خوبیاں

    گوندہ آج اپنا 58واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ (تصویر:govinda_herono1 انسٹاگرام)

    گوندہ آج اپنا 58واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ (تصویر:govinda_herono1 انسٹاگرام)

    گونداکی فلموں کے گانے ہی اتنے پاپولر ہوتے تھے کہ گانے سن کر لوگ فلموں کا انتظار کرتے تھے۔ گانوں کے اوپر گونداکا ڈانس تو بس پردہ سیمیں کے شائقین کے لئے سونے پر سہاگہ ہوتا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گوندا (Govinda) نے 80 اور 90 کی دہائی میں جو اسٹارڈم دیکھا ہے وہ ہر ایکٹر کا خواب ہوتا ہے۔ گوندا اپنے وقت کے ایک ایسے ایکٹر تھے جن کی فین فالوونگ ہر طبقے کے شائقین کے درمیان تھی۔ گوندا ماس اور کلاس دونوں کیٹگری کے ایکٹر مانے جاتے تھے۔ گوندا آج اپنا 58واں یوم پیدائش (Govinda Birthday) منا رہے ہیں۔ گوندا کی پہچان ہی ایک ایسے ایکٹر کے طور پر تھی جو باقی اسٹارس سے سب سے الگ تھے۔ اُن کا اپنا ایک الگ اسٹائل تھا جو کسی اور سوپر اسٹار سے اُنہیں سب سے الگ بناتا تھا۔

      اس لئے اکثر کہا بھی جاتا ہے کہ بالی ووڈ میں کئی ایکشن، رومانٹک ہیرو آسکتے ہیں لیکن گوندا کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گوندا کیوں باقی ایکٹرس سے سب سے الگ تھے۔

      ڈانس میں کوئی ٹکر نہیں
      اسٹریم ڈانس گوندا کی اصل یو ایس پی تھی۔ گوندا کے گانوں پر آج بھی لوگ جھوم اُٹھتے ہیں۔ چاہے وہ ’انکھیوں سے گولی مارے‘ ہو ’کسی ڈسکو میں جائیں‘ ہوں، ’تجھے مرچی لگی تو‘ یا پھر ’یو پی والا ٹھمکا لگاوں‘ گانا ہو۔ اُن کا ڈانس تک لوگ کاپی کرتے ہیں۔ گوندا اسٹریٹ اور ٹپوری ڈانس کرنے میں نمبر 1 مانے جاتے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Govinda (@govinda_herono1)






      کلرفل کپڑے
      گوندا کی ڈریسنگ سینس بھی باقی اسٹارس جیسی نہیں تھی۔ وہ اپنی فلموں میں بھڑکیلے رنگوں کے کپڑوں میں بھی نظر آتے تھے۔ چاہے وہ لال پینٹ، کلرفل شرٹ یا ملٹی کلر سن گلاسس ہو۔ گوندا جو پہنتے تھے وہی فیشن بن جاتا تھا۔ یہاں تک کہ گوندا آنٹی نمبر ون جیسی فلموں میں ساڑی پہننے سے بھی نہیں ہچکچائے۔

      فلموں میں دھماکے دار میوزک
      گوندا کی فلموں کے گانے ہی اتنے پاپولر ہوتے تھے کہ گانے سن کر لوگ فلموں کا انتظار کرتے تھے۔ گانوں کے اوپر گوندا کا ڈانس تو بس پردہ سیمیں کے شائقین کے لئے سونے پر سہاگہ ہوتا تھا۔ ہیرو نمبر ون، قلی نمبر ون، راجا بابو، حسینہ مان جائے گی، ساجن چلے سسرال سمیت کئی فلمیں ہیں جن کے ایک ایک گانے بلاک بسٹر ثابت ہوئے ہیں اور آج بھی یہ پارٹیوں میں سنے جاتے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Govinda (@govinda_herono1)






      کامیڈی فلموں سے بنے نمبر ون
      گوندا ایکشن اور رومانٹک فلمیں بھی کرچکے ہیں لیکن اُنہیں سب سے زیادہ پسند کامیڈی فلموں میں کیا گیا۔ جورو کا غلام، پردیسی بابو، ہیرو نمبر ون، جوڑی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، سمیت کئی فلمیں ہیں جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور گوندانمبر ون اسٹار بنے۔

      سوئیگ آن پوائنٹ
      رنویر سنگھ جیسے اسٹارس سے کافی پہلے ایک وقت ایسا بھی تھا جب گوندا جو کرتے تھے سوئیگ کے ساتھ کرتے تھے۔ وہ عجیب کپڑوں کو بھی فیشن آئیکان کی طرح استعمال کرتے تھے۔ یہ اُن کی خاصیت تھی۔ آج بھی گونداکچھ بھی کریں وہ ’ہیرو نمبر 1‘ ہی لگتے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: