ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہائی پروفائل ریو پارٹی میں پکڑی گئیں بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارائیں: رپورٹ

  • Share this:
ہائی پروفائل ریو پارٹی میں پکڑی گئیں بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارائیں: رپورٹ
file photo

بالی ووڈ میں ان دنوں جہاں ایک طرف آدتیہ پنچولی پر ریپ کا معاملہ درج ہونے سے ہنگامہ ہورہا ہے۔ وہیں دوسری جانب ایک اور ہائی پروفائل خبرسامنےآرہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں پولیس نے ایک ریو پارٹی کا پردہ فاش کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ہائی پروفائل پارٹی رائے گڑھ کے کیہیم بیچ پر موجود ایک عالیشان بنگلے میں چل رہی تھی۔۔

اپنے ذرائع سے اطلاع پانے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نشیلی اشیا برآمد کی اور وہاں موجود لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کے مطابق اس ہائی پروفائل پارٹی میں بالی ووڈ اوت ٹیلی وژن کی کئی مشہور ادکارائیں بھی موجود تھیں۔ حالانکی ابھی کسی کے بھی ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے

گرفتار کئے گئے لوگوں کے بھی ناموں کے انکشاف نہیں کئے گئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے کئی لوگوں نے نشیلی اشیا کا استعمال کر رکھا تھا۔۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ پارٹی کسی پارٹی بڑے بزنس مین کے ذریعے رکھی گئی تھی۔ ساتھ ہی یہاں پولیس نے ایسے لوگوں کو بھی گرفتار کیا جو لوگ ڈرگ ڈیلنگ کا کام بھی کرتے تھے۔ خبروں کے مطابق تو پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے انہیں جلد ہی کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

First published: Jun 29, 2019 12:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading