ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نصیر ، شیکھر اور کبیر کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج : ہمیش

نئی دہلی : گلوکار سے اداکار بنے ہمیش ریشمیا اپنے آپ کو خوش قسمت سمجتے ہیں کہ انہیں ایک ہی فلم میں نصیرالدین شاہ ،شیکھر کپور اور کبیر بیدی جیسے اداکاروں کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم تیرا سرور میں ہمیش ریشمیا مرکزی کردار میں ہیں اور ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ ،شیکھر کپور اور کبیر بیدی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2016 02:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نصیر ، شیکھر اور کبیر کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج : ہمیش
نئی دہلی : گلوکار سے اداکار بنے ہمیش ریشمیا اپنے آپ کو خوش قسمت سمجتے ہیں کہ انہیں ایک ہی فلم میں نصیرالدین شاہ ،شیکھر کپور اور کبیر بیدی جیسے اداکاروں کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم تیرا سرور میں ہمیش ریشمیا مرکزی کردار میں ہیں اور ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ ،شیکھر کپور اور کبیر بیدی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

نئی دہلی : گلوکار سے اداکار بنے ہمیش ریشمیا اپنے آپ کو خوش قسمت سمجتے ہیں کہ انہیں ایک ہی فلم میں نصیرالدین شاہ ،شیکھر کپور اور کبیر بیدی جیسے اداکاروں کےساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم تیرا سرور میں ہمیش ریشمیا مرکزی کردار میں ہیں اور ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ ،شیکھر کپور اور کبیر بیدی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

ہمیش نے کہا کہ اس فلم میں سب سے مشکل کام نصیر ،شیکر اور کبیر جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا رہا۔انہوں نے کہا یہ تینوں ایسے اداکار ہیں جو کہ فلم انڈسٹری میں اپنی شانداراداکاری کےلئے مشہور ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔یہ ایسے اداکار ہیں جو کردار میں آتے ہی اپنی پہچان بھی کھو دیتے ہیں۔ ہمیش نے کہا کہ ان اداکاروں کی وجہ سے مجھے اپنی اداکاری کے پیمانے کو اوپر اٹھانے کے علاوہ اداکاری کے ہنر سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ تیرا سرور میں ان کا کردار اب تک کے فلمی کرئیر کا سب سے مشکل کردار تھا۔اس فلم کےلئے انہوں نے اپنا وزن 20کلو کم کرنے کے ساتھ ساتھ سکس پیک ایبس بھی بنائے تھے۔ہمیش نے کہا’’اس کردار کےلئے مجھے پوری طرح فٹ ہونے کے ساتھ کئی ایکشن سین بھی کرنے تھے وہ بھی آئر لینڈ کے ڈبلن میں سردی کے موسم میں۔ شان ارنہا کی ہدایت میں بھی تیرا سرور اس جمعہ کو ریلیز ہورہی ہے۔فلم میں ہمیش کے ساتھ فرح کریمی بھی ہیں۔

First published: Mar 09, 2016 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading