حنا خان کے میوزک ویڈیو پتھر ورگی (Patthar Wargi) کے مشہور ہونے کے بعد اب فینس ان کے اگلے ویڈیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ فینس کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے کیونکہ اداکارہ کا نیا میوزک ویڈیو اگلے ماہ تین جون کو رلیز ہو رہا ہے۔ اداکارہ بارش بن جانا کی شوٹنگ کے چلےت کشمیر کی وادیوں میں تھیں۔ اب حنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس گانے سے جڑا ایک مزیدار بی ٹی ایس (BTS Video) ویڈیو شیئر کیا ہے۔
حنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ شہیر شیخ shaheer sheikh) کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں آپ حنا خان کو سر پر تولیہ لپیٹے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اس مزیدار ویڈیو میں جگہ کی ٹھنڈک کے بارے میں بتا رہی ہیں۔ ساتھ میں بتا رہی ہیں کہ بارش میں انہیں کتنا پریشان ہونا ہڑا تھا لیکن ویڈیو کے لحاظ سے اسے صحیح بتا رہی ہیں۔ حنا ویڈیو کے کیپشن میں لکھتی ہیں۔ ہمیں مائنس ڈگری درجہ حرارت میں برف سی ٹھنڈی بارش میں کچھ اس طرح پریشان کیا گیا تھا اور کیسے اس خوبصورت خاتون پوجا سنگھ گجرال نے اس برفیلی تکلیف کو بارش بن جانا نام دے دیا۔
حنا خان نے آگے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ دیکھنا کافی رومانٹک احساس کراتا ہے لیکن اس میں بہت محنت لگی ہے۔ آخر یہ سب ضروری تھا۔ حنا خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ حنا خان کا بارش بن جانا گانا کتنا دم رکھتا ہے۔ پوسٹر میں حنا اور شہیر کا انداز کافی رومانٹک نظر آیا ۔ اس سے میوزک ویڈیو کو لیکر فینس پر جوش ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔