உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عید کے موقع پر اپنے والد کی قبر پر گئیں تھیںHina Khan،لکھی ایسی بات کہ پڑھ کر روپڑیں گے آپ

    عید کے موقع پر اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے جذباتی ہوئیں حنا خان۔

    عید کے موقع پر اپنے مرحوم والد کو یاد کرکے جذباتی ہوئیں حنا خان۔

    Hina Khan Gets Emotional: ورک فرنٹ کی بات کریں تو حنا خان کے پاس کئی پروجیکٹس ہیں۔ وہ ان دنوں کام میں مصروف ہے۔ وہ آئے دن اپنی گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Hina Khan Gets Emotional:اداکارہ حنا خان ہمیشہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ حنا اپنی اداکاری کے ساتھ اپنے گلیمرس لک کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ حنا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر زیر بحث ہیں۔ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ اتوار کو حنا نے اپنی فیملی کے ساتھ عید منائی۔ ایسا کوئی تہوار نہیں ہے جب حنا کو اپنے والد کی کمی محسوس نہ ہوتی ہو۔ عید کے موقع پر بھی حنا اپنے والد کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کی جس نے سب کی آنکھوں میں آنسو لادئیے۔

      حنا کے والد گزشتہ سال 20 اپریل کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ حنا اپنے والد کی موت کے بعد بھی اپنی ماں کو سنبھالتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی ماں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ عید کے موقع پر حنا اپنی والدہ کے ساتھ ان کی قبر پر گئیں۔ جس کی تصویر انہوں نے شیئر کی ہے۔



      حنا خان ہوئیں جذباتی
      حنا نے اپنے والد کے قبرستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا - عید مبارک ڈیڈ۔ ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔ ساتھ ہی رونے والا ایموجی بھی پوسٹ کی۔ اس کے بعد اپنی ماں کی بیٹھی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اپنے ساتھی کو کھونے سے زیادہ دکھ کسی کو نہیں ہوتا۔ وہ تمہیں بہت یاد کرتی ہے... وہ تم سے بہت پیار کرتی ہے۔ حنا کی یہ تصویریں دیکھ کر مداحوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے ہوں گے۔

      والد کی تصویر شیئر کی
      حنا نے عید کے موقع پر والد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا-عید مبارک ڈیڈی۔ ساتھ میں چٹھی نا کوئی سندیش گانا لگایا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Ram Gopal Varmaکو کیسے ملی یہ’لڑکی‘،بتائی پوری کہانی،بکنی میں کریں گی مردوں سے لڑائی!

      یہ بھی پڑھیں:
      Nora Fatehi Video:نورا نے کیوں کہا’میں حاملہ نہیں ہوں‘، جم کر وائرل ہورہا ہے ویڈیو

      ورک فرنٹ کی بات کریں تو حنا خان کے پاس کئی پروجیکٹس ہیں۔ وہ ان دنوں کام میں مصروف ہے۔ وہ آئے دن اپنی گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: