چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنا چکیں اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اکثر ہی سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں حنا خان نے اپمے پاپا کو کھویا ہے جس کا دکھ وہ اب تک نہیں بھلا پا رہی ہیں۔ ایسے میں حنا خان اپنے پاپا کے انتقال سے بیحد ٹوٹ گئی ہیں۔ وہ آج بھی ان کے جانے کا صدمہ نہیں بھلا پا رہی ہیں۔ حال ہی میں حنا خان نے اپنے والد سے جڑے ایک ویڈیو کو شیئر کیا جس نے جذباتی کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں حنا بتا رہی ہیں کس طرح وہ روز اپنے والد سے مل پاتی ہیں۔
اداکارہ حنا خان (Hina Khan) اور کنبے کیلئے یہ وقت کافی دکھ بھرا ہے۔ حال ہی میں یعنی 20 اپریل کو حنا خان کے والد کا انتقال (Hina Khan's father died ) ہو گیا تھا۔ حنا کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تیھیں۔ اداکارہ اپنے فینس کے ساتھ اپنی فیملی سے جڑی چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔