உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hina Khanنے جب بالی ووڈ پر کیا تھا طنز، بتایا-ٹی وی ایکٹرس کے ساتھ کیسا ہوتا ہے بھید بھاو

    حنا خان نے اداکاروں سے بھید  بھاؤ کو لے کر کہی یہ بڑی بات۔

    حنا خان نے اداکاروں سے بھید بھاؤ کو لے کر کہی یہ بڑی بات۔

    Hina Khan Targetted Bollywood: حنا خان نے کہا کہ ہم بھی اتنے ہی باصلاحیت ہیں پھر بھی ایسا ہوتا ہے۔ حنا خان کو فلم انڈسٹری میں کئی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ ان کا تعلق ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Goa | New Delhi | Kolkata [Calcutta] | Hyderabad
    • Share this:
      Hina Khan Targetted Bollywood:حنا خان نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، آج سال تک اس شو میں کام کرنے کے بعد انہوں نے شو کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سلمان خان کے شو بگ باس میں حنا خان کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا، جس نے ہر کسی کو دیوانہ بنادیا تھا۔ انڈسٹری میں حنا خان کو اتنے سال ہوچکے ہیں، لیکن ابھی بھی انہیں کافی جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔ اس بارے میں اداکارہ کئی مرتبہ کھل کر بات بھی کرچکی ہیں۔ حنا خان کانس فلم فیسٹیول 2022 کا حصہ بنی تھیں، لیکن جب انڈین پویلین کا افتتاح کیا گیا تو وہ وہاں موجود نہیں تھیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ یہ تھی کہ حنا خان کو دعوت نامہ ہی نہیں ملا تھا۔

      اس کو لے کر حنا خان نے ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔ حنا خان ایک بار نہیں کئی بار ایسی چیزوں کا سامنا کر چکی ہیں۔ حنا خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انڈسٹری میں کلاس سسٹم بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹی وی اداکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حنا کا مزید کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں ایسا کلاس سسٹم بنایا گیا ہے جہاں بڑے ڈیزائنرز ٹی وی سیلیبس کو جج کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کئی بار مجھے بھی اس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حنا نے بتایا کہ وہ ٹی وی انڈسٹری سے ہیں اس لیے انہیں فلم انڈسٹری میں کوئی چانس تک نہیں دیتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Shama Sikander Video:بیچ پر شارٹس پہن کر مدمست نظر آئیں شمع سکندر، ویڈیو ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:
      ’لال سنگھ چڈھا‘رہی فلاپ،ابAamir Khan کے ہاتھ سے نکلی یہ بڑی فلم!

      ٹی وی انڈسٹری سے ہونے کی وجہ سے حنا نے جھیلی پریشانی
      حنا خان نے کہا کہ ہم بھی اتنے ہی باصلاحیت ہیں پھر بھی ایسا ہوتا ہے۔ حنا خان کو فلم انڈسٹری میں کئی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ ان کا تعلق ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔ حنا نے اب تک صرف ایک فلم میں کام کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک فلم سے آپ نوٹس نہیں ہوسکتے ہیں۔ حنا نے بتایا کہ بہت سی باتیں لوگ کہتے ہیں کہ آپ ٹی وی انڈسٹری سے ہیں، کیریکٹر میں کیسے جان ڈالوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: