Holi 2022: پون سنگھ اور اسمرتی سنہا کا ایک اور ہولی دھماکہ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے مدہوش
Holi 2022: پون سنگھ اور اسمرتی سنہا کا ایک اور ہولی دھماکہ، ویڈیو دیکھ کر ہوجائیں گے مدہوش
Holi 2022 Song: بھوجپوری سنیما کے مضبوط اداکار اور گلوکار پون سنگھ کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے ہولی میوزک ویڈیوز (Holi Music Video) کے لیے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اس سال وہ اداکارہ اسمرتی سنہا کے ساتھ ہولی گانوں میں دھمال مچا رہے ہیں۔
Holi 2022 Song: بھوجپوری سنیما کے مضبوط اداکار اور گلوکار پون سنگھ کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے ہولی میوزک ویڈیوز (Holi Music Video) کے لیے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اس سال وہ اداکارہ اسمرتی سنہا کے ساتھ ہولی گانوں میں دھمال مچا رہے ہیں۔ اب اس جوڑی کا نیا گانا 'فلانا بو فرار بھیئلی' (Falana Bo Farar Bhaili) کا ویڈیو یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے ، جس میں دونوں کے درمیان شاندار کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
پون سنگھ اور اسمرتی سنہا (Pawan Singh-Smriti Sinha) کے بھوجپوری گانا 'فلانا بو فرار بھیئلی' (Falana Bo Farar Bhaili) کا ویڈیو پون سنگھ کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیا ہے۔ اس گانے کے ویڈیو میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ اس میں ایکسٹرا میرٹل افیئر کو دکھایا گیا ہے، جو پون اور اسمرتی کے درمیان ہوتا ہے۔ اس میں اداکارہ ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں ، جس نے دوسرے مرد سے شادی کی اور پاور اسٹار سے محبت کرتی ہے ۔
ہولی کے موقع پر وہ اپنے پیار کے ساتھ شوہر چھوڑ کر بھاگ جاتی ہے ، جس کو اس گانے میں فلمایا گیا ہے۔ پون اور اسمرتی کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دونوں زبردست ڈانس مووز بھی دکھا رہے ہیں۔
اس بھوجپوری گانے کے ویڈیو کو خبر لکھی جانے تک فینس کی جانب سے زبردست ردعمل مل چکا ہے۔ اب تک اس کو ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ویوز اور ایک لاکھ کے قریب لائیکس مل چکے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر اس کے ویوز میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو یہ کافی کم وقت میں دس لاکھ کا ہندسہ پار کر لے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔