ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ کی اس مشہور 52 سالہ اداکارہ نے 74 سال کے پروڈیوسر سے کی پانچویں شادی ، سرخیوں میں چھائی

52 سالہ پامیلا اینڈرسن نے اس سے پہلے راکرس ٹامی لی اور ڈک راک سے شادی کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے دو مرتبہ پروفیشنل پوکر رک سولومان سے شادی کی تھی ۔

  • Share this:
ہالی ووڈ کی اس مشہور 52 سالہ اداکارہ نے 74 سال کے پروڈیوسر سے کی پانچویں شادی ، سرخیوں میں چھائی
مشہور 52 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ نے 74 سال کے پروڈیوسر سے کی پانچویں شادی، سرخیوں میں چھائی

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے ۔ یہ ان کی پانچویں شادی ہے ۔ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اس مرتبہ ہالی ووڈ کے پروڈیوسر جان پیٹرس سے شادی کی ہے ۔ ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کرنے کے بعد آخرکار پامیلا نے فلم بیٹ مین کے پروڈیوسر 74 سالہ جان پیٹرس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرس نے ایک نجی تقریب میں شادی کی ۔ ان کی شادی کی تقریب ملیبو بیچ میں ہوئی ۔ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور دونوں نے شادی کر کے یہ ثابت بھی کردیا۔




بتادیں کہ پامیلا اینڈرسن سلمان خان کے شو بگ باس کے چوتھے سیزن کا حصہ رہ چکی ہیں ۔ اگرچہ ان دنوں وہ اپنی شادی کے بارے میں کافی سرخیوں میں چھائی رہیں ۔ پامیلا اینڈرسن نے جان پیٹرس کے لئے ایک محبت بھری نظم بھی لکھی ہے اور انہیں ہالی ووڈ کا 'اوریجنل بیڈ بوائے' بھی بتایا ہے ۔ پامیلا نہ صرف اپنی اداکاری کے لئے مشہور ہیں ، بلکہ اپنی شادیوں کو لے کر بھی موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔



 




View this post on Instagram




 

❤️ happy life


A post shared by The Pamela Anderson Foundation (@pamelaanderson) on





خیال رہے کہ 52 سالہ پامیلا اینڈرسن نے اس سے پہلے راکرس ٹامی لی اور ڈک راک سے شادی کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے دو مرتبہ پروفیشنل پوکر رک سولومان سے شادی کی تھی ۔ تاہم اب اداکارہ نے ہیئر اسٹائلسٹ رہ چکے پروڈیوسر جان پیٹرس کو اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کیا ہے ۔
First published: Jan 22, 2020 07:41 PM IST