ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بری خبر ! 30 سالوں سے ایڈس جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہے یہ اداکار ، کبھی بھی ہوسکتی ہے موت

برطانیہ کے مشہور اداکار سی جے ڈی موئی اس وقت ایک جان لیوا بیماری میں متبلا ہیں ۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیا ہے ۔

  • Share this:
بری خبر ! 30 سالوں سے ایڈس جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہے یہ اداکار ، کبھی بھی ہوسکتی ہے موت
اداکار سی جے ڈی موئی ۔ فوٹو : ٹویٹر اکاونٹ ۔

برطانیہ کے مشہور اداکار سی جے ڈی موئی اس وقت ایک جان لیوا بیماری میں متبلا ہیں ۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیا ہے ۔ موئی نے ٹویٹ کیا کہ وہ ایڈس میں مبتلا ہیں ۔ اب وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان کے پاس اب بہت زیادہ وقت نہیں بچا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس اداکار نے لوگوں سے ملے پیار اور دعاوں پر شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

باہر سے کافی فٹ نظر آنے والے موئی ایڈس جیسی مہلک بیماری سے گزشتہ 30 سالوں سے جوجھ رہے ہیں ۔ وہ اس بیماری کے آخری اسٹیج پر پہنچ گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو وہ اس حالت میں زندگی کی امید نہیں چھوڑے ہیں اور کافی ایکسرسائز کررہے ہیں ۔

سی جے دی موئی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں اور اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے رہتے ہیں ، جس میں وہ کافی خوش مزاج نظر آتے ہیں ۔









ڈیلی میل یوکے کی ایک رپورٹ کے مطابق موئی کو 18 سال کی عمر میں ایڈس جیسی مہلک بیماری ہوئی تھی ۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ایمون ہوملیس کے ٹاک ریڈیو شو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈس ہونے کی وجوہات کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔
خیال رہے کہ موئی کو برطانیہ کے کوئز شو ایگہڈس سے شہرت ملی تھی ۔ وہ ففٹین ٹو ون اور کاونٹ ڈاون جیسے شو کا بھی حصہ رہ چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی موئی سال 2010 میں ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ میں بھی حصہ لینے والے سبھی کھلاڑیوں کو چیلنج کیا تھا ، جس میں انہوں نے سبھی راونڈ میں جیت درج کی تھی ۔ سی جے موئی چیس کل پلیئر بھی رہ چکے ہیں ۔
First published: Apr 25, 2019 02:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading