ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بیوی کودھوکہ دے رہا ہےیہ مشہوراداکار؟ دوسری خاتون کے ساتھ اس انداز میں آیا نظر، تصویریں وائرل

جسٹن اورجیسیکا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اورکچھ دنوں پہلے ہی ان دونوں نے اپنی شادی کی 7 ویں سالگرہ منائی ہے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

  • Share this:
بیوی کودھوکہ دے رہا ہےیہ مشہوراداکار؟ دوسری خاتون کے ساتھ اس انداز میں آیا نظر، تصویریں وائرل
جسٹن ٹمبرلیک کولے کراڑرہی ہیں افواہیں۔

ممبئی: فلمی دنیا میں اکثربنتے بگڑتے رشتوں کے قصے دیکھنےاورسننےکومل جاتےہیں۔ یہ قصےکئی بارسچ ہوتے ہیں اورکئی بارجھوٹ بھی نکل جاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک مشہور اداکارکولےکرایسی خبریں چل رہی ہیں، جن پریقین کرنا تومشکل ہے، لیکن ان کی وائرل ہو رہی تصویریں اورمیڈیا کے دعوے کچھ اورہی بیان  کررہے ہیں۔ کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہےکہ یہ اداکاراپنی بیوی کودھوکہ دے رہا ہےاورتواوراس کی زندگی میں ایک نئی خاتون بھی آچکی ہے۔ یہ اورکوئی نہیں بلکہ مشہورہالی ووڈ اداکارجسٹن ٹمبرلیک ہیں۔


دراصل جسٹن ٹمبرلیک کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں۔ ان تصویروں کو لےکراسپاٹ بوائےکی ایک رپورٹ کی مانیں توجسٹن ٹمبرلیک اوران کی بیوی جیسیکا بیل کےدرمیان رشتےکچھ ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔ لڑائی جھگڑے کے درمیان ان کے بچےکے پیدا ہونےکے وقت بھی کافی مشکلیں ہوئیں۔ وہیں اب لگتا ہےکہ جسٹن ٹمبرلیک کی زندگی میں کوئی نئی خاتون آگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق جسٹن اوران کی پامرکواسٹارعلیشا وین رائٹ کے درمیان قربت دیکھنےکو مل رہی ہیں۔








View this post on Instagram


#justintimberlake #alishawainwright 내 손도...


A post shared by @ yjcasa on Nov 24, 2019 at 6:36pm PST






رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس دونوں نیوآرلینس میں فلم کی شوٹنگ کے لئے پہنچے تھے۔ اسی دوران ایک دن نصف شب کوپیک اپ کے بعد یہ دونوں ایک بارکی بالکنی میں ساتھ ڈرنک کرتے نظرآئے۔ جسٹن، علیشا کےہاتھ پکڑے اوراپنی طرف کھینچتے ہوئے بھی نظرآئے۔ وہیں بتایا جاتا ہےکہ یہ دونوں شوٹنگ کی آؤٹنگ کے دوران ایک دوسرے کےلئےالگ سے وقت نکالتے ہیں اورایک گھنٹےکےلئےاکثرغائب ہوجاتے ہیں۔

جیسیکا اورجسٹن کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ان دونوں نے کچھ دنوں پہلے ہی اپنی شادی کی 7ویں سالگرہ منائی ہیں۔
جیسیکا اورجسٹن کا ایک بیٹا بھی ہے۔ ان دونوں نے کچھ دنوں پہلے ہی اپنی شادی کی 7ویں سالگرہ منائی ہیں۔


واضح رہے کہ جسٹن اورجیسیکا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اورکچھ دنوں پہلے ہی ان دونوں نےاپنی شادی کی 7 ویں سالگرہ منائی ہے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ گزشتہ دنوں ایسی افیئرکی افواہوں پربات کرتے ہوئے جسٹن کے منیجرنےانہیں جھوٹ قراردیا تھا۔ انہوں نےایک میگزین سے بات کرتے ہوئے یہ واضح کیا تھا کہ جسٹن کے افیئرکی خبریں پوری طرح سے جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
First published: Nov 25, 2019 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading