ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جھیل میں گھومنے گئی یہ مشہور اداکار ہوئی لاپتہ ، چار سال کا بیٹا کشتی پر ملا تنہا ، تلاش جاری

ہالی ووڈ اسٹار نایا ریویرا (Naya Rivera) کے اس طرح مشتبہ حالات میں لاپتہ ہونے کی خبر نے انڈسٹری میں سب کو چونکا دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ڈوب جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

  • Share this:
جھیل میں گھومنے گئی یہ مشہور اداکار ہوئی لاپتہ ، چار سال کا بیٹا کشتی پر ملا تنہا ، تلاش جاری
جھیل میں گھومنے گئی یہ مشہور اداکار ہوئی لاپتہ ، چار سال کا بیٹا کشتی پر ملا تنہا ، تلاش جاری

حال ہی میں ایک مشہور اداکارہ سے وابستہ چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ اداکارہ اپنے چار سال کے  بیٹے کے ساتھ ایک جھیل گھومنے کیلئے نکلی تھیں ۔ انہوں نے کرائے پر ایک کشتی بھی لی تھی ، لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ یہ اداکار جھیل کے درمیان لاپتہ ہوگئی ہیں ۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ۔ کئی میڈیا رپورٹس میں ان کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس معاملہ کو جان کر سبھی حیران ہے ۔ اس اداکارہ کا نام نایا ریویرا (Naya Rivera) ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ فی الحال اداکارہ کی تلاش کی جارہی ہے ۔ وہیں پولیس کو ان کا چار سال بیٹا بھی عجیب و غریب حالت میں ملا ہے ۔


ہالی ووڈ اسٹار نایا ریویرا کے اس طرح مشتبہ حالات میں لاپتہ ہونے کی خبر نے انڈسٹری میں سب کو چونکا دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ڈوب جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ایک انٹرنیشنل نیوز پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق ابھی تک جھیل اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ان کی تلاش کی جارہی ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

just the two of us


A post shared by Naya Rivera (@nayarivera) on





وہیں بتایا جارہا ہے کہ نایا ریویرا نے تین گھنے کیلئے کشتی کرائے پر لی تھی ، ان کے ساتھ ان کا چار سال کا بیٹا بھی تھا ۔ تین گھنٹے گزر جانے کے بعد جب کشتی وقت پر واپس نہیں لوٹی ، تو وہاں کے اسٹاف اس کشتی تک پہنچے ، جہاں انہیں کیلی فورنیا کے پیرو لیک میں نایا ریویرا کا بیٹا تو ملا لیکن نایا لاپتہ تھیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ اپنے بچے کے ساتھ سوئمنگ کررہی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ ، شیئر کی انتہائی بولڈ بکنی تصاویر ، فینس کے اڑے ہوش

قابل ذکر ہے کہ ریویرا کئی ہالی ووڈ فلموں میں نظر آچکی ہیں اور اپنی ہٹ میوزیکل سیریز گلی کو لے کر کافی سرخیوں میں رہی تھیں ۔ نایا اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتی تھیں ۔ وہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بیٹے کے ساتھ اپنی تصویریں اور پیار بھرے کیپشن شیئر کرتی رہتی تھیں ۔ ان کی آخری پوسٹ بھی اپنے بیٹے کے ساتھ ہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2020 04:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading