உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    والد کی گارجین شپ سے ملی آزادی کو تو نیوڈ ہوکر اس مشہور اداکارہ نے منایا جشن، بوائے فرینڈ نے کہہ دی ایسی بات

    والد کی گارجین شپ سے ملی آزادی کو تو نیوڈ ہوکر اس مشہور اداکارہ نے منایا جشن، بوائے فرینڈ نے کہہ دی ایسی بات ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @britneyspears

    والد کی گارجین شپ سے ملی آزادی کو تو نیوڈ ہوکر اس مشہور اداکارہ نے منایا جشن، بوائے فرینڈ نے کہہ دی ایسی بات ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @britneyspears

    پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرس (Britney Spears) کے سبھی فیصلے ان کے والد کرتے تھے ، لیکن اب گارجین شپ سے چھٹکارہ ملنے کے بعد پاپ اسٹار نے حیرت انگیز طریقہ سے اپنی آزادی کا جشن منایا ۔

    • Share this:
      امریکہ کی مشہور پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرس طویل عرصہ سے اپنے والد جیمی اسپیئرس کے کنٹرول سے آزاد ہونے کی لڑائی لڑ رہی تھیں ، جس میں انہیں اب کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ برٹنی اسپیئرس کو آخر کار اپنے والد جیمی اسپیئرس کی گارجین شپ سے نجات مل گئی ہے ۔ برٹنی 2008 سے اپنے سبھی اقتصادی ، مالی اور ذہنی فیصلوں کیلئے والد جیمی پر منحصر تھیں ۔ یعنی پاپ اسٹار کے سبھی فیصلے ان کے والد کرتے تھے ، لیکن اب گارجین شپ سے چھٹکارہ ملنے کے بعد پاپ اسٹار نے حیرت انگیز طریقہ سے اپنی آزادی کا جشن منایا ۔

      برٹنی اسپیئرس نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ نیوڈ ہوکر پوز دے رہی ہیں ۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے برٹنی لکھتی ہیں کہ پیسیفک میں کھیلنے سے کبھی کسی کو چوٹ نہیں پہنچتی ۔ تصویر ایڈٹ نہیں کی گئی ہے ۔ ٹب میں کرو ہے ۔ برٹنی اسپیئرس کی اس پوسٹ پر ان کے بوائے فرینڈ سیم نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔ وہیں دیگر یوزرس بھی پاپ اسٹار کی اس پوسٹ پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Britney Spears (@britneyspears)





      اس کے علاوہ برٹنی اسپیئرس نے بوائے فرینڈ کے ساتھ اپنا ایک ورک آوٹ ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا : میرے منگیتر اور میں ہمیشہ ایکسرسائز کیلئے وقت نکال لیتے ہیں !!! وہ میرے لڑکوں کی طرح ہی بہت مضبوط ہے ۔

      خیال رہے کہ بدھ کو لاس اینجلس کے ایک جج نے برٹنی اسپیئرس کے والد جیمی اسپیئرس کو پاپ اسٹار کے کاروباری معاملات کے گارجین کے طور پر ان کے 13 سال کے رول کو ختم کردیا تھا ۔ لاس اینجلس سپیریئر کورٹ کے جج برینڈا پونی نے عدالت کی سماعت کے دوران کہا کہ موجودہ صورتحال ٹھیک نہیں ہے ، یہ ایک زہریلے ماحول کی عکاسی کرتا ہے ، جس کیلئے جیمی اسپیئرس کی معطلی کو آج موثر ہونے کی ضرورت ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: