உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پال روڈ بنے 2021 کے سب سے سیکسی مرد ، اینٹ مین مشہور اسٹار کو پیپل میگزین نے دیا ٹیگ

    پال روڈ بنے 2021 کے سب سے سیکسی مرد ، اینٹ مین مشہور اسٹار کو پیپل میگزین نے دیا ٹیگ

    پال روڈ بنے 2021 کے سب سے سیکسی مرد ، اینٹ مین مشہور اسٹار کو پیپل میگزین نے دیا ٹیگ

    Sexiest Man Alive 2021 : مارول کی مشہور فلم اینٹ مین ، دس سائز 40 اور کلولیس میں دمدار اداکاری کیلئے مشہور ہالی ووڈ اسٹار پال روڈ کو پیپل میگزین نے سیکسیئسٹ مین الائیو 2021 کے خطاب سے نوازا ہے ۔

    • Share this:
      مارول کی مشہور فلم اینٹ مین ، دس سائز 40 اور کلولیس میں دمدار اداکاری کیلئے مشہور ہالی ووڈ اسٹار پال روڈ کو پیپل میگزین نے سیکسیئسٹ مین الائیو 2021 کے خطاب سے نوازا ہے ۔ پیپل ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی ہستی اسٹیفن کولبرٹ نے دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ کے ایپی سوڈ میں اینٹ مین اینڈ دی سپا پال روڈ کو ملے نئے ٹائٹل کو ریویل کیا ۔

      پیپل میگزین سیکسیئسٹ مین الائیو 2021 بننے کے بعد اداکار نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملنے پر ظاہری طور پر کئی اور لوگ بھی حیران ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس خطاب کو ٹھکرا نہیں رہے ہیں ، لیکن وہ یہ ضرور مانتے ہیں کہ اس خطاب کو کئی ایسے لوگ جیت سکتے تھے ، جو صحیح معنوں میں اس کے زیادہ صحیح حقدار تھے ۔

      پال روڈ اینٹ مین ، اینٹ مین اینڈ دی واسپ ، کیپٹن امریکہ : سول وار اور ایڈوینچرس : اینڈ گیم سمیت کئی مارول سپرہیرو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔ ان کے آنے والے پروجیکٹس کی بات کریں تو وہ جلد ہی گھوسٹ بسٹرس آفٹر لائف میں نظر آئی گے ۔ اس کے علاوہ ایپل ٹی پلس سیریز دی شرنک نیکسٹ ڈور میں ول فیریل کے ساتھ دکھائی دیں گے ، جس کا پریمیئر بارہ نومبر کو ہوگا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Paul Rudd (@paulrudd_)





      پال روڈ نے اپنے اداکاری کریئر کی شروعات سال 1992 میں ٹیلی ویزن کے ساتھ کی تھی ۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات سال 1995 میں کی تھی ۔ وہ مقبول امریکی سٹ کام فرینڈس میں فوئیبے کے شوہر کے روپ میں مشہور ہوئے تھے جہاں انہوں نے مائیک ہینیگن کا کردار ادا کیا تھا ۔

      خیال رہے کہ فوربس میگزین نے انہیں سال 2019 میں سب سے مہنگے اور مشہور سلیبریٹیز کی فہرست میں شمار کیا تھا ۔ ان کی فلموں کی وجہ سے ان کی کافی فین فالوئنگ ہے ۔  پیپل میگزین نے انہیں اس مرتبہ کے اپنے ایڈیشن کے کوور پیج پر چھاپا ہے ۔ پال کے کنبہ میں ان کی اہلیہ اور دو بچے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: