உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملالہ یوسفزئی نے کی شادی ، اداکارہ کٹرینہ کیف اور پرینکا چوپڑا نے کہہ ڈالی ایسی بات

    ملالہ یوسفزئی نے کی شادی ، اداکارہ کٹرینہ کیف اور پرینکا چوپڑا نے کہہ ڈالی ایسی بات ۔ تصویر : priyankachopra/malal/Twitter

    ملالہ یوسفزئی نے کی شادی ، اداکارہ کٹرینہ کیف اور پرینکا چوپڑا نے کہہ ڈالی ایسی بات ۔ تصویر : priyankachopra/malal/Twitter

    ملالہ یوسفزئی کی اس پوسٹ پر دنیا بھر کے لوگ انہیں دعائیں دے رہے ہیں ۔ ملالہ کے شوہر عصر ملک جہاں بلیک کلر کے فارمل سوٹ میں نظر آئے تو وہیں ملالہ نے پنک کلر کی ڈریس پہن رکھی تھی ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔

    • Share this:
      مشہور پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے شادی کرلی ہے ۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے اس کی جانکاری خود ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دی ۔ ملالہ نے ایک ٹویٹ کرکے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے نکاح کی جانکاری سب کو دی ۔ ملالہ کی شادی کی خبر پر مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا اور کٹرینہ کیف سمیت کئی سلیبریٹیز نے نوشادی شدہ جوڑے کو نئے سفر کی مبارکباد دی ۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے علاوہ پاکستانی سلبیریٹیز نے بھی ملالہ کو نکاح پر دعائیں دیں ۔

      ملالہ یوسفزئی نے ٹویٹر پر شادی کی کئی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : آج کا دن میری زندگی کا قیمتی دن ہے ۔ عصر اور میں زندگی بھر کیلئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ، ہم نے برمنگھم میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر پر ہی نکاح کی مختصر تقریب منعقد کی تھی ۔ برائے کرم ہمیں اپنی دعائیں دیں ، ہم ایک ساتھ زندگی کے سفر کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔



      ملالہ یوسفزئی کی اس پوسٹ پر دنیا بھر کے لوگ انہیں دعائیں دے رہے ہیں ۔ ملالہ کے شوہر عصر ملک جہاں بلیک کلر کے فارمل سوٹ میں نظر آئے تو وہیں ملالہ نے پنک کلر کی ڈریس پہن رکھی تھی ، جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ملالہ کی تصویر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرکے جوڑے کو مبارکباد دی ہے ۔ پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ملالہ یوسفزئی اور ان کے شوہر عصر ملک کی تصویر کو شیئر کرکے لکھا : مبارکباد ملالہ ۔



      پرینکا چوپڑا کے علاوہ کٹرینہ کیف اور بلاگر و ہوسٹ للی سنگھ بھی نے اس جوڑے کو مبارکباد دی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: