உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس مشہور اداکارہ نے  چوٹ والی تصویریں شیئر کرکے بیان کیا اپنا درد، پارٹنر پر لگایا سنسنی خیز الزام

    domestic violence: دراصل جوڈتھ Judith Chemla کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں ان کے چہرے پر بہت سے زخم ہیں۔ جوڈتھ نے ان تصاویر کے ساتھ بتایا ہے کہ ایک سال قبل وہ گھریلو زیادتی کا نشانہ بنیں۔

    domestic violence: دراصل جوڈتھ Judith Chemla کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں ان کے چہرے پر بہت سے زخم ہیں۔ جوڈتھ نے ان تصاویر کے ساتھ بتایا ہے کہ ایک سال قبل وہ گھریلو زیادتی کا نشانہ بنیں۔

    domestic violence: دراصل جوڈتھ Judith Chemla کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں ان کے چہرے پر بہت سے زخم ہیں۔ جوڈتھ نے ان تصاویر کے ساتھ بتایا ہے کہ ایک سال قبل وہ گھریلو زیادتی کا نشانہ بنیں۔

    • Share this:
      معروف فرانسیسی اداکارہ جوڈتھ چیملا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک سال پرانی تصاویر اپنی پوسٹ میں شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران اور پریشان ہے۔ دراصل جوڈتھ کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں ان کے چہرے پر بہت سے زخم ہیں۔ جوڈتھ نے ان تصاویر کے ساتھ بتایا ہے کہ ایک سال قبل وہ گھریلو زیادتی کا نشانہ بنیں۔

      اپنی پوسٹ میں، اپنے سابق شوہر کا نام لیے بغیر، انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا باپ اسے مارتا تھا۔ جوڈتھ چیملا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی آنکھیں سوجی ہوئی نظر آرہی ہیں اور ان کے چہرے پر چوٹ کے نشانات بھی واضح نظر آرہے ہیں۔ جوڈتھ چیملا نے یہ پوسٹ فرانسیسی زبان میں لکھا، وہ کہتی ہیں، 'ایک سال قبل میرا چہرہ زخمی ہوا تھا، میری آنکھوں کے نیچے نیلے اور جامنی رنگ کے دھبے پڑ گئے تھے۔'



      وہ مزید کہتی ہیں، 'ایک سال پہلے میں نے اپنا چہرہ آئینے میں دیکھا تھا اور جانتی تھی کہ میں اب اپنا چہرہ نہیں چھپا سکتی۔' پوسٹ میں جوڈتھ چیملا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے مجرم کے خلاف ایک سے زیادہ شکایتیں درج کرائیں اور پوچھا، 'کیا میں تیسری بار پولیس کے پاس جاؤں؟ کیا مجھے ایک سال میں تیسری شکایت درج کرنی چاہیے؟ میری بیٹی کا باپ جو یہ سب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ کیسے اس سب سے بچ کے نکل جاتے ہیں۔ ؟'

      24 سال کی امریکی ماڈل Mahogany Geterکی ایک ٹانگ کا وزن ہے45 کلو، فوٹو دیکھ کر لوگ حیران


      بارش میں شارٹس اور ٹی شرٹ میں پراچی سنگھ کا سیزلنگ اوتار وائرل، سوشل میڈیا پر مچی ہلچل


      میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال جوڈتھ چیملا نے کہا تھا کہ وہ کانز میں اپنی فلم 'Mes freres et moi' کے ورلڈ پریمیئر میں شرکت نہیں کریں گی۔ دراصل مبینہ طور پر اس دوران فلم کے ہدایت کار یوہن منکا نے جوڈتھ چیملا پر سیل فون پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ چیملا کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکار مینکا پر جوڈتھ چیملا کے چہرے پر سیل فون پھینکنے کا الزام تھا، جن سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ مینکا اور کیملا کے قریبی ذرائع نے ورائٹی کو بتایا کہ جوڑے میں جھگڑا ہو رہا تھا اور مینکا بہت پرتشدد ہو گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: