ہالی ووڈ کی قدآور اداکارہ سیلی فیلڈ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی باتیں بتائی ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گی۔ نیویارک ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں سیلی نے کہا کہ وہ اتنے دنوں تک خاموش اس لئے رہی ہیں کیوں کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان میں بھی آواز اٹھانے کی ہمت ہے۔ سیلی بتاتی ہیں کہ ان کے سوتیلے والد نے 14 سال تک ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔
اب 71 سال کی ہو چکی سیلی نے کہا ’17 سال کی عمر میں حاملہ ہو گئی تھی۔ میرے سوتیلے والد نے خاموش طریقہ سے میرا اسقاط حمل کروا دیا۔ میری والدہ مارگریٹ کا انتقال کینسر کی وجہ سے ہو گیا تھا۔ واضح ہو کہ سیلی نے اپنی زندگی کے بارے میں ان پیسیز کتاب میں لکھا ہے۔
سیلی نے بتایا کہ ان کے سوتیلے والد کا نام جیکو تھا۔ وہ اکثر سیلی کو اکیلے پاکر اپنے کمرے میں بلایا کرتے تھے۔ سیلی نے اپنی والدہ کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ایک بار نہیں بلکہ بار بار ہوا ہے ۔ سیلی کی والدہ نے جیکو سے 1951 میں طلاق لے لیا۔ چھوٹی سے عمر میں مسلسل جنسی استحصال کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر بیمار ہو گئی تھیں، ان پیسیز میں سیلی نے اس کا انکشاف کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔