உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hollywood اسٹار جمیلہ جمیل کو لوگ سمجھ لیتے ہیں پرینکا چوپڑا، اداکارہ نے کہا- ’میرے لئے اعزاز کی بات‘

    پرینکا چوپڑا کی طرح نظر آتی ہیں جمیلہ جمیل۔ (photo credits: priyankachopra/jameelajamil/Instagram)

    پرینکا چوپڑا کی طرح نظر آتی ہیں جمیلہ جمیل۔ (photo credits: priyankachopra/jameelajamil/Instagram)

    ہالی ووڈ اسٹار (Hollywood) جمیلہ جمیل (Jameela Jamila) کے فیچر اور انداز کافی حد تک پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) سے ملتے جلتے ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے بتایا کہ کیسے لوگ انہیں اکثر پرینکا چوپڑا سمجھ لیتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      گلوبل اداکارہ پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) کی طرح دکھنا ان کے فین کے لئے ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ اسٹار کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔ ایسا موقع ہوتا ہے کہ عام زندگی میں ہم کسی لڑکی یا لڑکے کی فیچرس، کسی اداکار یا اداکارہ سے ملتا جلتا پاتے ہیں تو لوگ فخر محسوس کرتے ہیں، لیکن ایک ہالی ووڈ اداکارہ کو جب کوئی کہے کہ آپ پرینکا چوپڑا تو نہیں اور انہیں اچھا لگے تو سمجھ لیجئے کہ دیسی گرل کی فین فالوئنگ کتنی زبردست ہے۔ ہالی ووڈ اداکارہ جمیلہ جمیل (Jameela Jamil) کو پرینکا چوپڑا کی طرح دکھنے پر فخر ہوتا ہے۔

      بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک شاندار سفر کرنے والی پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی بیٹی مالتی میری کی وجہ سے خوب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں جمیلہ جمیل نے بتایا کہ لوگ اکثر انہیں پرینکا چوپڑا سمجھنے کی غلطی کربیٹھتے ہیں۔

      ہالی ووڈ اداکارہ ہیں جمیلہ جمیل۔ (photo credits: jameelajamil/Instagram)
      ہالی ووڈ اداکارہ ہیں جمیلہ جمیل۔ (photo credits: jameelajamil/Instagram)


      اکثر لوگ پرینکا چوپڑا سمجھنے کی غلطی کرتے ہیں

      ووگ میگزین کو دیئے ایک انٹرویو میں برطانوی اداکارہ جمیلہ جمیل نے انکشاف کیا کہ ‘جب لوگ انہیں غلطی سے پرینکا چوپڑا سمجھ لیتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے۔ پرینکا کی طرح دکھنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے اپنے نوجوان دنوں کا کافی وقت انویزیبل ہونے میں گزار دیا۔ جیسے جیسے میں اور بڑی ہو رہی ہوں، مجھے احساس ہوتا ہے کہ اکثر لوگ مجھے پرینکا چوپڑا سمجھ بیٹھتے ہیں۔ ایمانداری سے کہوں تو یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ لیکن مجھے اس کے لئے ہمیشہ لوگوں کے درمیان اچھے سے پیش ہونا پڑتا ہے۔ جمیلہ جمیل نے یہ بھی کہا کہ فلموں کے ریپرنزنٹیشن میں بھی استحکام کی ضرورت ہے۔

      پرینکا چوپڑا- جمیلہ جمیل کافی حد تک ایک جیسی

      دراصل، جمیلہ جمیل کے نین ونقش کافی حد تک پرینکا چوپڑا سے ملتے ہیں۔ ایسے میں انہیں دیکھ کر غلط فہمی کسی کو بھی ہوسکتی ہے۔ جمیلہ جمیل کو این بی سی کے شو کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ اداکارہ جلد ہی ’پچ پرفیکٹ: بمپر ان برلن‘ (Pitch Perfect: Bumper in Berlin) میں نظر آئیں گی۔۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: