ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹوٹ گیا جینیفر اور الیکس روڈریز کا رشتہ، چار سال پہلے ہوئی تھی منگنی

ہالی ووڈ سنگر اور اداکارہ جنیفر کے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ جینیفر نے منگیتر الیکس روڈری گیز کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا ہے۔ پیپل میگزین نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس پاور جوڑے نے تقریباً 4 سال ساتھ رہنے کے بعد اپنی منگنی توڑ دی ہے۔

  • Share this:
ٹوٹ گیا جینیفر اور الیکس روڈریز کا رشتہ، چار سال پہلے ہوئی تھی منگنی
ٹوٹ گیا جینیفر اور الیکس روڈری گیزکا رشتہ

ممبئی: ہالی ووڈ گلوکارہ اور اداکارہ جنیفرکے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ جینیفر نے منگیتر الیکس روڈری گیز کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا ہے۔ پیپل میگزین نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس پاور فل جوڑے نے تقریباً 4 سال ساتھ رہنے کے بعد اپنی منگنی توڑ دی ہے۔ جینیفر لوپیز اور الیکس کو ساتھ میں آخری بار یکم مارچ کو ڈومینکن ریپبلک میں دیکھا گیا تھا۔ جونیفر وہاں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ دونوں کے الگ ہونے کی خبر کا انکشاف سب سے پہلے دی نیو یارک پوسٹ کے پیج سکس نے کیا تھا۔


میگزین کے ذرائع نے بتایا کہ یہ طویل وقت سے ہونے والا تھا۔ وہ دونوں اپنے بزنس میں مصروف ہیں تو یہ ایک جھٹکے سے نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ہوا ہے۔ ان دونوں نے سب کچھ الگ کرنے سے پہلے کافی سوچا ہے۔ جمعہ کو الیکس نے اپنی ایک سولو فوٹو شیئر کی تھی، جسے دونوں کے الگ ہونے کا اشارہ مانا جا رہا ہے۔


ہالی ووڈ گلوکارہ اور اداکارہ جنیفرکے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ جینیفر نے منگیتر الیکس روڈری گیز کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا ہے
ہالی ووڈ گلوکارہ اور اداکارہ جنیفرکے مداحوں کے لئے بری خبر ہے۔ جینیفر نے منگیتر الیکس روڈری گیز کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا ہے


51 سال کی جینیفر لوپیز اور 45 سال کے الیکس روڈری گیز نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد، سال 2019 کے مارچ مہینے میں باہاماس میں منگنی کی تھی۔ گزشتہ سال دونوں نے کورونا وائرس وبا میں اپنی فیملی کے ساتھ مل کر وقت گزارا ہے۔ لوپیز کے ساتھ ان کے جڑوا بچے Maximilian Max David اور Emme Maribel تھے۔

گزشتہ ماہ الیکس کے امریکی شو Southern Charm کی اداکارہ میڈیسن لکروئے کے ساتھ افیئر ہونے کی افواہ سامنے آئی تھی۔ دی نیویارک پوسٹ کے پیج سکس کے ساتھ بات چیت میں میڈیسن لکروئے نے کہا تھا کہ انہوں نے الیکس کے ساتھ فون پر بات کی ہے، لیکن وہ دونوں کبھی نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ الیکس کبھی ان کے ساتھ فزیکل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے ان کے ساتھ جینیفر کو چیٹ کیا ہے۔ دونوں نے بس فون پر بات کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکن سنگر، اداکارہ اور ڈانسر جینیفر لوپیز سرخیوں میں بنی رہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے جلوے ہیں۔ 51 سال کی جینیفر کی خوبصورتی کے قائل لوگ آج بھی ہیں۔ گزشتہ دنوں جو بائیڈن کے امریکی صدر عہدے کی حلف برداری تقریب میں جینیفر نے شاندار پیشکش سے 20 جنوری کو سماں باندھ دیا، وہیں سوشل میڈیا جینیفر اپنی تازہ ترین ویڈیو کو لے کر بھی سرخیوں میں رہی تھیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 15, 2021 07:56 AM IST