آنے والے گانا ان دی مارننگ کے پوسٹر میں کپڑوں کے بغیر نظر آئی اداکارہ جینیفر لوپیز ، مچا ہنگامہ
جینیفر (Jennifer Lopez) نے اپنی اس تازہ پوسٹ سے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے ، کیونکہ انہوں نے کپڑوں کے بغیر اپنے آنے والے گانا کا پوسٹر شیئر کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 26, 2020 11:30 PM IST

آنے والے گانا ان دی مارننگ کے پوسٹر میں کپڑوں کے بغیر نظر آئی اداکارہ جینیفر لوپیز ، مچا ہنگامہ
مشہور ہالی ووڈ اداکارہ اور سنگر جینیفر لوپیز اسٹائل کا ٹرینڈ سیٹ کرنا جانتی ہیں ۔ سنگر نے اپنے آنے والے گانا ان دی مارننگ کی ریلیز کی تیاری پوری کرلی ہے ۔ انہوں نے اپنے گانے کے ویڈیو کا ایک پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔
جینیفر نے اپنی اس تازہ پوسٹ سے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھا دیا ہے ، کیونکہ انہوں نے کپڑوں کے بغیر اپنے آنے والے گانا کا پوسٹر شیئر کیا ہے ۔ کپڑوں کے بغیر میک اپ میں اور لہروں کے ساتھ جینیفر کافی خوبصورت لگ رہی ہیں کیونکہ وہ کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں ۔ جینیفر نے اس پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا : سپرپرائز فرائیڈے کو 'In The Morning' سانگ کا آفیشیل کوور آرٹ جاری کیا جائے گا ۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ میں انہوں نے اپنے کپڑوں کے بغیر فوٹو شوٹ کی ایک جھلک بھی دکھائی ، جس کے بیک گراونڈ میں ان کا سنگل ان دی مارننگ سانگ سنا جاسکتا ہے ۔ ان کے ساتھی اور دوست نئے پوسٹر ایمیج کیلئے ان کی تعریف کررہے ہیں ۔ نیٹیزینس ان کے اس اوتار کو دیکھ کر سرپرائز ہیں ۔
