ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب اس سپرہٹ اداکار کا ہونے جارہا ہے طلاق، بیوی نے عدالت میں جمع کئے دستاویز

مشہورپاپ گلوکارہ مائیلی سائیرس اب اپنے ہالی ووڈ اداکار شوہرلیام ہیمسورتھ سے طلاق لے رہی ہیں۔

  • Share this:
اب اس سپرہٹ اداکار کا ہونے جارہا ہے طلاق، بیوی نے عدالت میں جمع کئے دستاویز
اب اس سپرہٹ اداکار کا ہونے جارہا ہے طلاق

لاس اینجلس: اداکارلیام ہیمسورتھ اورگلوکارہ مائیلی سائیرس کے درمیان طلاق کولے کراتفاق رائے ہوگیا ہے اورقانونی دستاویزداخل کردیئے گئے ہیں۔ طویل وقت سے اپنے خراب ہوتے رشتےکولے کرسرخیوں رہے جوڑے نے اپنی شادی کے سات ماہ بعد ہی اگست میں الگ ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ 'ای آن لائن' کے مطابق سائیرس کے وکیل نے منگل کو قانونی دستاویزداخل کردیئے۔ ہیمسورتھ کے ایک قریبی نے 'ای آئن لائن' سے کہا، 'یہ دونوں کے لئے راحت کی بات ہے کہ اب وہ قانونی طورپرایک دوسرے سے الگ ہوکرجوہوا اسے پیچھے چھوڑسکتے ہیں'۔


اس نے کہا کہ دونوں کے درمیان شادی سے قبل  معاہدہ ہوا تھا، اس لئے جائیداد کی تقسیم کولے کرکوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے۔ قریبی ذرائع نےکہا، 'دونوں شادی کےدوران بھی اپنی جائیداد الگ الگ رکھتے تھےاوریہ مددگاررہا۔ وہ دونوں ہی زندگی میں آگے بڑھنے کو تیار ہیں، جوبھی باقی رہ گیا ہے، اسے جلد حل کرلیا جائے گا۔وہ اپنی زندگی کےاس باب کو بند کرنےکوتیارہیں'۔ لیام ہیمسورتھ (29) ابھی ماڈل گیبریئیلا برکس اورمائیلی سائیرس (26) گلوکورہ سمپسن کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔


لیام ہیمسورتھ اور ان کی بیوی مائیلی سائیرس۔


قابل ذکرہے کہ اداکارہ لیام ہیمسورتھ کوہندوستان میں ان کی فلمیں 'دی ہنگرگیمس، دی ایکسپینڈبل 2، ازاٹ رومانٹک' کے لئے جانا جاتا ہے۔ 'ازاٹ رومانٹک' میں اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں بے حد مشہور 'اوینجرس' کے سربراہ اداکاراورتھارکے کردارکوبے حد مشہوربنانے والے کرس ہیمسورتھ لیام ہیمسورتھ کے بڑے بھائی ہیں۔ کرس کو ہندوستان میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ اسی طرح مائیلی سائیرس کے گانے بھی ہندوستان میں بہت مشہورہیں۔
First published: Dec 25, 2019 11:31 PM IST