OSCAR میں ول اسمتھ نے کرس راک کو مارا تھپڑ، بالی ووڈ نے دیا کچھ ایسا رد عمل، جانئے کس نے کیا کہا
OSCAR میں ول اسمتھ نے کرس راک کو مارا تھپڑ، بالی ووڈ نے دیا کچھ ایسا رد عمل، جانئے کس نے کیا کہا ۔ تصویر : نیتو کپور ۔ انسٹاگرام ۔
Oscars 2022: اکیڈمی ایوارڈ (94th Academy Award) کے دوران ول اسمتھ (Will Smith) نے اپنی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ (Jada Pinkett Smith) کا مذاق اڑائے جانے پر مشہور کامیڈین کرس راک (chris rock) کو زوردار تھپڑ مار دیا ، جس سے ایوینٹ میں موجود سبھی سلیبریٹیز اور شائقین دم بخود رہ گئے ۔
ممبئی : 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ (94th Academy Award) کے دوران ول اسمتھ (Will Smith) نے اپنی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ (Jada Pinkett Smith) کا مذاق اڑائے جانے پر مشہور کامیڈین کرس راک (chris rock) کو زوردار تھپڑ مار دیا ، جس سے ایوینٹ میں موجود سبھی سلیبریٹیز اور شائقین دم بخود رہ گئے ۔ کسی کو بھی ول اسمتھ سے ایسا کرنے کی امید نہیں تھی ۔ ایوارڈ پروگرام کے دوران پیش آیا یہ واقعہ اب ہر طرف موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ اس واقعہ نے نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ سلیبریٹیز کو بھی حیران کردیا ہے ۔ نیتو کپور سے لے کر صوفی چودھری تک ، کئی بالی ووڈ سلیبرٹیز نے اس پورے واقعہ پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔
نیتو کپور نے آسکر میں ول اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے پر طنز کیا ہے ۔ اس واقعہ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ان لوگوں پر طنز کیا ، جو کہتے ہیں کہ خواتین اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی ہیں۔ کیونکہ، ول اسمتھ نے کرس راک کو اس لئے تھپڑ مارا کیونکہ انہوں نے اداکار کی اہلیہ کے بالوں کا مذاق اڑایا تھا ۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نیتو کپور لکھتی ہیں : 'اور وہ کہتے ہیں کہ خواتین اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتیں ۔'
نیتو کپور کے علاوہ ورون دھون نے بھی اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ورون نے کیپشن میں لکھا: 'واہ، یہ توقع نہیں تھی۔' گلوکارہ صوفی چودھری لکھتی ہیں: 'تشدد کبھی بھی طریقہ نہیں ہے ، لیکن کسی کی طبی حالت کا مذاق اڑانا کبھی بھی قابل قبول نہیں ہونا چاہئے۔ یہ میرے پسندیدہ اسٹار کی شاندار کارکردگی کیلئے ان کے کیریئر کا سب سے اہم لمحہ تھا ۔ امید ہے کہ انہیں اس واقعہ کی بجائے ان کے شاندار کام کیلئے یاد کیا جائے گا ۔
بتادیں کہ ول اسمتھ نے اپنا بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ لینے سے پہلے کرس راک کو تھپڑ مارا تھا ، جس کے بعد جب وہ اپنا ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچے تو کافی جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس واقعہ کیلئے اکیڈمی سے معافی بھی مانگی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرس نے جیڈا کی فلم جی آئی جین میں ان کے لک کا مذاق اڑایا ۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ول اسمتھ اسٹیج پر گئے اور کرس کو تھپڑ مار کر واپس آگئے ۔ کرس بھی اس واقعہ سے دنگ رہ گئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔