ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پہلے جیمس بانڈ کا رول ادا کرنے والے اداکار سین کانری کا 90 سال کی عمر میں انتقال

اسکاٹش ایکٹر کو جیمس بانڈ کا کردار نبھانے کیلئے سب سے زیادہ جانا جاتا تھا ۔ وہ جیمس بانڈ کے کیریکٹر کو بڑے پردے پر لانے والے اور جاسوسی تھریلر کے سات میں سے پہلے ایکٹر تھے ، جنہوں یہ کردار ادا کیا تھا ۔

  • Share this:
پہلے جیمس بانڈ کا رول ادا کرنے والے اداکار سین کانری کا 90 سال کی عمر میں انتقال
جیمس بانڈ فلم سیریز کے مشہور اداکار سین کانری کا 90 سال کی عمر میں انتقال

ہالی ووڈ اداکار سین کانری کا 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے ۔ ان کے کنبہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ اسکاٹش ایکٹر کو جیمس بانڈ کا کردار نبھانے کیلئے سب سے زیادہ جانا جاتا تھا ۔ وہ جیمس بانڈ کے کیریکٹر کو بڑے پردے پر لانے والے اور جاسوسی تھریلر کے سات میں سے پہلے ایکٹر تھے ، جنہوں یہ کردار ادا کیا تھا ۔


دہائیوں طویل اپنے اداکاری کریئر میں انہوں نے کئی ایوارڈس جیتے ۔ سرسین نے آسکر ، دو بافٹا ایوارڈ اور تین گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کئے ۔ سرسین کی دیگر فلموں میں دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر ، انڈیانا جیمس اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ اور دی راک شامل ہے ۔




سین کانری کو طویل عرصہ سے چل رہی جیمس بانڈ فرنچائزی میں 007 کا کردار ادا کرنے والے سب سے بڑے اداکار کے طور پر مانا جاتا تھا ۔ 1988 میں سین کانری کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔ یہ ایوارڈ انہیں دی انٹیچیبلس میں آئرش پولیس کے طور پر ان کے رول کیلئے سب سے بہترین معاون اداکار کے طور پر نامزد کئے جانے کے بعد ملا تھا ۔

2000 میں مہارانی نے ہولی روڈ پیلیس میں سین کانری کو نائٹ کے اعزاز سے نوا تھا ۔ اسی سال اگست میں انہوں نے اپنا 90 واں یوم پیدائش منایا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 31, 2020 06:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading