اپنا ضلع منتخب کریں۔

     ٹیکس چوری معاملے میں شکیرا کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ، 8 سال کی سزا کا امکان

    پاپ اسٹار شکیرا (Shakira)، جن کا پورا نام شکیرا ایسابول میبارک ریپول ہے، لیکن سال 2012 اور 2014 کے درمیان اسپین کی حکومت کو 1.45 کروڑ یورو یعنی تقریباً 140 کروڑ کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہنے کا الزام ہے۔

    • Share this:
      ٹیکس چوری معاملے میں کولمبیائی پاپ اسٹار شکیرا (Shakira) کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسپین میں استغاثہ نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ایک عدالت سے گزارش کریں گے کہ کولمبیائی پاپ اسٹار شکیرا اگر ٹیکس چوری سے متعلق ممکنہ سماعت کے دوران قصور وار پائی جاتی ہیں تو انہیں آٹھ سال دو ماہ قید کی سزا سنائی جائے۔ سنگر پر 2012 سے 2014 کے درمیان جمع کی گئی رقم پر انکم ٹیکس سے متعلق چوری کا الزام ہے۔

      شکیرا، جن کا پورا نام شکیرا ایسابیل میبارک رپول ہے، پر سال 2012 اور 2014 کے درمیان اسپین کی حکومت کو 1.45 کروڑ یورو یعنی 140 کروڑ کا ٹیکس ادائیگی کرنے میں ناکام رہنے کا الزام ہے۔ استغاثہ نے کہا کہ وہ 2.4 کروڑ یورو جرمانہ لگانے کا بھی مطالبہ کریں گے۔ فرد جرم میں شکیرا کے خلاف چھ الزامات کا ذکر ہے۔

      گلوکارہ نے اس ہفتے استغاثہ فریق کے ذریعہ پیش کئے گئے ایک معاہدے کو مسترد کردیا، اس کے بجائے سماعت کا سامنا کرنے کا متبادل منتخب کیا۔ شکیرا نے اپنے وکیلوں کے ذریعہ سے اپنے بیان میں کہا کہ ’وہ اپنی بے گناہی سے متعلق پوری طرح مطمئن ہیں‘۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے معاملے کو عدالت میں جانے دینے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔

      گزشتہ دنوں شکیرا اپنی پرسنل لائف سے متعلق بھی زبردست سرخیوں میں تھیں۔
      گزشتہ دنوں شکیرا اپنی پرسنل لائف سے متعلق بھی زبردست سرخیوں میں تھیں۔

      واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شکیرا اپنی پرسنل لائف سے متعلق بھی زبردست سرخیوں میں تھیں۔ شکیرا نے حال ہی میں ایف سی بارسلونا کے فٹبال کھلاڑی جیرارڈ پکے کے ساتھ اپنے 11 سال لمبے رشتے کو ختم کردیا، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔ گلوکارہ نے اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ جیرارڈ پر کسی اور خاتون کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہونے اور انہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا، یہی وجہ ہے کہ شکیرا اب اپنے اسٹار فٹبالر بوائے فرینڈ سے الگ رہ رہی ہیں۔

      شکیرا اور جیرارڈ کی پہلی ملاقات فیفا عالمی کپ 2010 کے دوران ہوئی تھی۔ فیفا عالمی کپ 2010 کے آفیشیل سانگ واکہ واکہ سانگ کی شوٹنگ کے دوران دونوں ملے، جہاں ان کی دوستی ہوگئی اور پھر یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ شکیرا نے اس گانے کو گایا اور اس پر پرفارم بھی کیا تھا۔ وہیں جیرارڈ بھی اس ویڈیو کا حصہ تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: