ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

23 سال کی عمر میں پورن اسٹار بنی اس مشہور فلم میکر کی بیٹی ، بتایا کیسا تھا ماں باپ کا رد عمل

بتایا جارہا ہے کہ مکیلا کو اسٹیون اسپیلبرگ اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ کیٹ کیپشا نے گود لیا ہے ۔ مکیلا امریکہ میں تینیسی کے نیشول میں رہتی ہیں ۔

  • Share this:
23 سال کی عمر میں پورن اسٹار بنی اس مشہور فلم میکر کی بیٹی ، بتایا کیسا تھا ماں باپ کا رد عمل
23 سال کی عمر میں پورن اسٹار بنی اس مشہور فلم میکر کی بیٹی ، بتایا کیسا تھا ماں باپ کا رد عمل

بات جب پورن انڈسٹری کی آتی ہے تو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ اس سے وابستہ لوگوں کی زندگی کس قدر مشکل ہوتی ہے ، کئی مرتبہ تو خود پورن اسٹار سامنے آکر اپنی زندگی سے وابستہ کئی دردناک انکشاف کرچکے ہیں ۔ ایسے میں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور فلم میکر اسٹیون اسپیلبرگ کی 23 سال کی بیٹی مکیلا نے حال ہی میں اپنے ایک بڑے فیصلے سے سبھی کو چونکا دیا ہے ۔ ان کی بیٹی پورن فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہے ۔ یعنی مکیلا پورن اسٹار بن چکی ہیں ۔ مکیلا نے بتایا کہ اس فیصلہ کے بارے میں سن کر ان کے ماں باپ نے کیا کہا تھا ۔


دن سن کی ایک رپورٹ کی مانیں تو اپنے انٹرویو میں مکیلا نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے خود ہی اپنے سولو پورن ویڈیو بنانے شروع کردئے تھے ۔ مکیلا نے جب پورن فلم انڈسٹری میں جانے کی بات اپنے ماں باپ سے شیئر کی تو انہوں نے اس فیصلے کی حمایت کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعہ اپنے فالوورس کو بھی اپنے اس فیصلے کے بارے میں بتایا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی طور پر آزاد ہونے کیلئے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں ۔


سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعہ اپنے فالوورس کو بھی اپنے اس فیصلے کے بارے میں بتایا تھا ۔
سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعہ اپنے فالوورس کو بھی اپنے اس فیصلے کے بارے میں بتایا تھا ۔


بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ مکیلا کو اسٹیون اسپیلبرگ اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ کیٹ کیپشا نے گود لیا ہے ۔ مکیلا امریکہ میں تینیسی کے نیشول میں رہتی ہیں ۔ مکیلا نے بتایا تھا کہ اپنے ماں باپ کو اس فیصلہ کے بارے میں انہوں نے فیس ٹائم کے ذریعہ جانکاری دی تھی ۔ مکیلا کا کہنا ہے کہ میرے ماں باپ کی فکر میری سیفٹی کو لے کر تھی ۔ انہوں نے تھوڑی حیرانی کا اظہار ضرور کیا ، لیکن میری کیریئر چوائس پر وہ ناراض نہیں تھے ۔

اسٹیون اسپیلبرگ امریکی فلم میکر ، ڈٓائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں ۔ وہ جوراسک پارک ، انڈیانا جونس ، لنکن ، سا ، شنڈلرس لسٹ اور سیونگ پرائیویٹ راین جیسی کئی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں فوربس میگزین کے ایک سروے میں تو اسپیلبرگ کی کل ملکیت 3.1 بلین ڈالر بتائی گئی ہے ۔
First published: Feb 20, 2020 05:25 PM IST