உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز کے نام کے ساتھ جڑا شہناز کور گل شکلا، دیکھ کر Sidnaaz فینس ہوئے جذباتی

    اس میں شندا نے شہناز سے کچھ سوالات پوچھے اور وہ تمام جوابات دیے جا رہی ہیں۔ شہناز کے دیئے گئے جوابات کے مطابق ، ایپ نے ان کا نام 'شہناز کور گل شکلا' رکھا۔

    اس میں شندا نے شہناز سے کچھ سوالات پوچھے اور وہ تمام جوابات دیے جا رہی ہیں۔ شہناز کے دیئے گئے جوابات کے مطابق ، ایپ نے ان کا نام 'شہناز کور گل شکلا' رکھا۔

    اس میں شندا نے شہناز سے کچھ سوالات پوچھے اور وہ تمام جوابات دیے جا رہی ہیں۔ شہناز کے دیئے گئے جوابات کے مطابق ، ایپ نے ان کا نام 'شہناز کور گل شکلا' رکھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سدھارت شکلا (Sidharth Shukla) کی موت کو ایک مہینہ سے زیادہ ہو گیا ہے لیکن ابھی تک فینس اب بھی ان کے یوں اچانک دنیا چھوڑ جانے کے غم سے ابر نہیں پائے ہیں۔ ان کی خاص دوست شہناز گل تو اب تک باہر نہیں آئی ہیں اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر کسی طرح ایکٹو ہیں اور کوئی پوسٹ بھی نہیں کی ہے۔ ان کی دوستی کو فینس نے 'سڈناز' Sidnaaz نام دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ابھی تک دونوں کے فینس انہیں یاد کر رہے ہیں۔

      دراصل فینس کی خواہش تھی کہ شہناز کا نام شہناز کور گل شکلا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہو پایا ۔ اب انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا جس میں شہناز کور گل کے ساتھ ان کے نام کے آگے شکلا لگا ہوا ہے۔ ایک چھوٹے بچے کو ایسا کرتے دیکھ کر خود شہناز بھی حیران رہ جاتی ہیں۔

      آپ کو بتادیں کہ یہ ویڈیو شہناز گل کی آنے والی فلم 'حوصلہ رکھ' کی شوٹنگ کے دوران کا ہے۔ اس ویڈیو کو شہناز گل کی فلم 'حوصلہ رکھ' کے چائلڈ اداکار شندا گریوال نے پوسٹ کیا ہے۔ اس میں ، شہناز گل کے علاوہ ، فلم کے کرو ممبر ایک ساتھ کافی پی رپے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ، شہناز شندا گریوال کے ساتھ گیس دی کریکٹر گیم کھیل رہی ہیں۔

      On Set #HonslaRakh #ShindaGrewal @ishehnaaz_gill Di


      اس میں شندا نے شہناز سے کچھ سوالات پوچھے اور وہ تمام جوابات دیے جا رہی ہیں۔ شہناز کے دیئے گئے جوابات کے مطابق ، ایپ نے ان کا نام 'شہناز کور گل شکلا' رکھا۔ شہناز اپنا پورا نام شہناز کور گل شکلا   (Shehnaaz Kaurl Gill Shukla) پڑھ کر خوب زور سے ہنس پڑیں۔

      شہناز کی یہ ویڈیو دیکھ کر  'Sidnaaz' کے مداح جذباتی ہو گئے ۔ بہت سے لوگ کمینٹ میں لکھ رہے ہیں کہ کاش یہ سچ ہوپاتا۔ یہ بھی بتا دیں کہ شہناز گل 7 اکتوبر سے 'حوصلہ رکھ' کے پروموشنل گانے کی شوٹنگ شروع کریں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: